حضرت مصلح موعودؓ کا ایک ارشاد – کام جلدی جلدی کرنے کی عادت پیدا کرو۔

لجنہ اماء اللہ ناروے کے رسالہ ’’زینب‘‘ (جنوری تا مارچ 2007ء ) میں حضرت مصلح موعودؓ کے مقدّس الفاظ میں حضورؓ کی سیرۃ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس مختصر مضمون میں سے ایک اقتباس ہدیۂ قارئین ہے۔ حضورؓ فرماتے ہیں:
’’کام جلدی جلدی کرنے کی عادت پیدا کرو۔ اٹھو تو جلدی سے اٹھو، چلو تو چستی سے چلو، کوئی کام کرنا ہو تو جلدی جلدی کرو۔ دو گھنٹے کا کام آدھ گھنٹہ میں کرو۔ اس طرح جو وقت بچے اُسے خدا کی راہ میں صرف کرو۔ میرا تجربہ ہے کہ زیادہ تیزی سے کام کیا جاسکتا ہے۔ میں نے ایک ایک دن میں سو سو صفحات لکھے ہیں‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں