تاج محل آگرہ (بھارت)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2011ء میں تاج محل آگرہ کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون مکرم محمد افضال صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آگرہ کا تاج محل مغل بادشاہ شاہجہان کی بیوی ممتاز محل کا مقبرہ ہے۔ کہا جاتا ہے کہ عیسیٰ شیرازی نامی ایک ایرانی انجینئر نے اس کا نقشہ تیار کیا…

اہرام مصر

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 2007ء میں اہرام مصر (Pyramids) کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم اطہر الزمان فاروقی صاحب کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ قبل ازیں اسی موضوع پر ایک مضمون 27؍اپریل 2007ء کے الفضل ڈائجسٹ میں طبع ہوچکا ہے۔ اہرام مصر کا شمار دنیا کے سات پُرانے عجائبات میں ہوتا ہے جو پانچ…

دارالصناعۃ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیوٹ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2004ء میں مکرم اکبر احمد صاحب ڈائریکٹر دارالصناعۃ اپنے مضمون میں دارالصناعۃ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ربوہ میں بے روزگار خدام کو ہنر سکھانے اور باعزت روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لئے کسی مستند ادارے کے قیام کی سفارشات مرکزی مجلس شوریٰ نے…

موسیقی!!

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اگست 2003ء میں مکرمہ مقصودہ پروین صاحبہ کا مضمون موسیقی کے اثرات کے بارہ میں شائع ہوا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایڈلک لکھتے ہیں کہ جدید دور میں جتنے غلام موسیقی کے ذریعہ بنائے گئے ہیں اس کی مثال تاریخ عالم میں نہیں ملتی کیونکہ اصل غلامی جسمانی نہیں بلکہ…

مادام تساؤ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2000ء میں لندن میں مشہور عالم مومی مجسموں کے عجائب گھر کے بارہ میں ایک مضمون مکرم سلیم شاہجہانپوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس عجائب گھر میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے علاوہ مختلف ممالک کے سابق و موجودہ سربراہان اور کئی مشہور عالم شخصیات کے بہت…

ابن رُشد

ماہانہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اکتوبر 1999ء میں عظیم مسلمان مفکر ابن رشد کے بارہ میں مکرم طارق حیدر صاحب رقمطراز ہیں کہ ابو ولید محمد ابن احمد ابن محمد ابن رشد 1128ء (520؍ہجری) میں سپین کے شہر قرطبہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد اور دادا اپنے دور کے مشہور قاضی تھے اور خاندان علوم…

ابو ریحان البیرونی

ابوالریحان محمد بن احمد المعروف البیرونی 973ء میں خوارزم میں پیدا ہوئے اور 1050ء میں غزنی میں انتقال کرگئے۔ اُن کا نام ریاضی، جغرافیہ و تاریخ اور تکونیت کے حوالہ سے مستند تسلیم کیا جاتا ہے۔ سترہ برس کی عمر میں ہی انہوں نے ایک ایسا حلقہ ایجاد کیا جس کے نصف درجہ تک نشان…

عظیم ریاضی دان ’’آرتھر کیلے‘‘

عظیم ریاضی دار آرتھر کیلے 16؍اگست 1821ء کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والدین روس میں رہتے تھے لیکن کاروبار کے سلسلہ میں انگلینڈ میں رہائش پذیر تھے۔ آرتھر بچپن میں ہی ریاضی کے پیچیدہ مسائل بڑی آسانی سے حل کر لیتے تھے۔ 1834ء میں انہیں ٹرینیٹی کالج میں داخل کروادیا گیا جہاں آپ…

ابن الہیثم – کئی فنون کے ماہر

بصریات، ریاضی اور ہیئت کے شہرہ آفاق عالم ابن الہیثم کا مختصر ذکر مکرم مخدوم عدیل احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍ جولائی 1999ء کی زینت ہے۔ آپ کا پورا نام ابو علی الحسن ابن الحسن البصری المصری ہے۔ آپ 965ء میں بصرہ میں پیدا ہوئے اور 1040ء میں قاہرہ میں انتقال…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کا احمدی انجینئرز سے خطاب

ٹیکنیکل میگزین 1999ء کے اردو حصہ کا آغاز سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے اُس خطاب سے ہوتا ہے جو آپؒ نے 30؍اکتوبر 1980ء کو ایسوسی ایشن کے اجتماع سے فرمایا تھا۔ حضورؒ نے اس میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کائنات میں جو مختلف قوانین جاری کئے ہیں ان میں سے بعض کو لے…

خانہ کعبہ اور حرم کی تعمیر و توسیع

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز کی طرف سے شائع کردہ ٹیکنیکل میگزین 1999ء کا ایک مضمون خانہ کعبہ اور حرم شریف میں تعمیر و توسیع سے متعلق ہے جو مکرم محمود مجیب اصغر صاحب کی کاوش ہے۔ حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ ’’سیدنا آدم علیہ السلام نے سب سے…

ایفل ٹاور پیرس

1889ء میں فرانسیسی انقلاب کی پہلی صدی کو شاندار طریقے سے منانے کیلئے حکومت فرانس نے ایک یادگار کی تعمیر کا فیصلہ کیا تو ایک انگریز انجینئر نے ٹاور کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔ پھر ایک عالمی مقابلہ کے نتیجہ میں جس میں 700 ماہرین نے حصہ لیا، فرانس کے انجینئر گستو ایفل کا…

’’مونا لیزا‘‘ کا خالق – لیونارڈو

لیونارڈو ایک دولتمند معزز شخص کے ہاں 1452ء میں اٹلی کے شہر فلارنس کے قرب میں ونچی کے مقام پر پیدا ہوا۔ اس زمانے میں فلارنس یورپ میں علم و فضل کا مرکز تھا چنانچہ اس کے باپ نے اسے بہترین تعلیم دلوائی۔ 1470ء کے قریب لیونارڈو ایک مشہور سنگ تراش اور مصور انڈریا ویرو…

عظیم ڈرامہ نگار۔ ولیم شیکسپیئر

دنیائے ادب انگریزی کے عظیم ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر سولہویں صدی عیسوی میں ایک متمول سوداگر جان شیکسپیئر کے ہاں سٹراٹ فورڈ میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی زندگی کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ 1552ء میں ان کی شادی این۔ہاتھوے سے ہوئی اور ان کے تین بچے پیدا ہوئے۔ 1592ء میں وہ…

Rock Climbing Training Course

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اپریل 1995ء میں Rock Climbing Training Course کے افتتاح کی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ یہ کورس ہائیکنگ ایسوسی ایشن ( مجلس صحت) کے زیر اہتمام 6؍مارچ 1995ء کو شروع ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کینیڈا کے معروف مصنف اور ہائیکر مسٹر اور مسز گلٹیری تھے۔ دیگر مہمانان میں مکرم چودھری محمد…

فن مضمون نویسی

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی 1996ء میں محترم راجا نصر اللہ خان صاحب ’’فن مضمون نویسی‘‘ کے بارہ میں راہنما اصول بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ مضمون نگاری کی خواہش رکھنے والوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ کسی موضوع پر لکھنے سے پہلے اس موضوع پر پڑھنا بہت ضروری ہے۔ چنانچہ عمدہ کتب کے مطالعہ…