ایک مباہلہ اور خاص نصرتِ الٰہی

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 18؍مارچ 2024ء) حضرت مولوی فتح الدین صاحبؓ دھرمکوٹی حضرت مسیح موعودؑ کے قدیم اور پرانے صحابہ میں سے تھے اور حضورؑ کے عشق میں ایسے رنگے ہوئے تھے جس کا بیان کرنا مشکل ہے۔ اُن کے حوالے سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍نومبر 2013ء میں مکرم لطیف احمد طاہر صاحب…

اسلام پرصلیبی یلغار اور حضرت مسیح محمدیؑ اور آپؑ کے غلاموں کی طرف سے کامیاب دفاع

(مطبوعہ انصارالدین یوکے مارچ و اپریل + مئی وجون + جولائی و اگست 2021ء) (مکرم فضل الٰہی انوری صاحب) اگر آج سے صرف ڈیڑھ سو سال قبل کی عالمی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو جہاں مسلمانوں کی مادی اور سیاسی قوت میں بتدریج انحطاط واقع ہونے کا پتہ لگتا ہے، وہاں اسلام دشمن طاقتوں…

علمی ترقی کے ذرائع

(مطبوعہ انصارالدین یوکے نومبرودسمبر2022ء) (ڈاکٹر چودھری اعجاز الرحمٰن۔ صدر مجلس انصاراللہ یوکے ) ھوَاللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ إِلَّا ھوَ عَالِمُ الْغَیْْبِ وَالشَّہَادَۃِ ھوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ۔ ھوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ إِلَّا ہُوَ الْمَلِکُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحَانَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ۔ ھوَ اللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْأَسْمَاء الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہُ مَا…

سَیّدُالشُّھُور – شَھرُ رَمَضَان کی اہمیت، فضائل، برکات اور مسائل و احکامات

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن دسمبر 1999ء و اخباراحمدیہ یوکے 1999ء) سَیّدُالشُّھُور – شَھرُ رَمَضَان کی اہمیت، فضائل، برکات اور صیام رمضان سے متعلّقہ مسائل و احکامات یہ مضمون ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل کے دسمبر ۹۷ اور جنوری ۹۸ء کے شماروں میں شائع ہونے والے مکرم عبدالماجد طاہر صاحب کے تفصیلی مضامین اور بعض دیگر کتب…

حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے جرمنی کے سفر 14؍مئی تا 26؍مئی 1998ء کی مختصر رپورٹ

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 5؍جون تا 24 جولائی 1998ء- کُل 8 اقساط) سیدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا جرمنی میں ورود مسعود مجلس انصاراللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماعات سے خطابات، مجالس عرفان اور جرمن و عرب مہمانوں کے ساتھ دلچسپ مجالس سوال و جواب، انفرادی و اجتماعی…

تعارف کتاب: ’’نبوت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف‘‘

تعارف کتاب: ’’نبوت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف‘‘ (فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ لندن خلافت نمبر 22مئی 2020ء) انبیائے کرام کے ظہور کے نتیجے میں آنے والا انقلاب معاشرے کو عموماً دو حصوں میں تقسیم کردیتا ہے۔ یعنی ایمان لانے والے اور انکار کرنے والے۔ لیکن اس معاشرتی…

جلسہ سالانہ قادیان 2005ء کے موقع پر سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا اختتامی خطاب

آج اگر کسی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامِ ختم نبوت کی پہچان ہے تو وہ احمدی ہے۔ آج آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکموں پر چلنے والے اگر کوئی ہیں تو وہ احمدی ہیں اور یہ سب اس وجہ سے ہے کہ قرآن اور حدیث کی رُو سے آج حضرت مسیح…

سمبڑیال کے چند اصحاب احمدؑ

سمبڑیال ایک چھوٹا سا شہر ہے جو اُسی راستہ پر واقع ہے جس کے ذریعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سیالکوٹ تشریف لے جایا کرتے تھے۔ روزنامہ الفضل ربوہ 27اپریل 2012ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں سمبڑیال (ضلع سیالکوٹ) سے تعلق رکھنے والے…

نماز کے بعد کی دعائیں اور تسبیحات

قرآن کریم میں آتا ہے: اور اللہ کو بکثرت یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔ (سورۃالجمعہ:11) ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ نومبر 2011ء میں مکرم صوبیدار محمدرفیق صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں نماز کے بعد کی جانے والی دعاؤں اور تسبیحات کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ نمازوں کے بعد ذکر اور تسبیح کرنے…

ہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح (حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒکےچند اوصاف)

جماعت احمدیہ برطانیہ کے سیدنا طاہر نمبر میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒکے اوصافِ کریمانہ پر مبنی ایک مضمون ہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح (مرتّبہ: محمود احمد ملک) سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی پاکیزہ حیات جہد مسلسل سے عبارت ہے اور اس حیات جاوداں کا احاطہ چند خصوصی…

حضرت میاں نور محمد صاحب کھوکھرؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍اکتوبر 2011ء میں حضرت میاں نور محمد صاحب کھوکھرؓ آف امیرپور ضلع ملتان کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں نور احمد صاحب مدرس مدرسہ امدادی بستی وریام کملانہ (شورکوٹ ضلع جھنگ) کا ذکر حضرت مہدی معہود نے ’’حقیقۃ الوحی‘‘ کے نشان نمبر 141 میں فرمایا ہے۔ آپؓ کے کہنے پر…

محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اگست 2010ء میں محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد کے بارہ میں مکرم حافظ عبدالحمید صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ جب خاکسار مدرسۃالحفظ کا طالبعلم تھا تو مَیں نے محترم مولانا صاحب کی خدمت میں آٹو گراف بک پیش کی کہ کوئی نصیحت لکھ دیں تو آپ نے یہ شعر لکھا…

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے منتخب ارشادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2009ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے بعض منتخب ارشادات و واقعات (مرسلہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضورؓ فرماتے ہیں: ’’مجھ کو کسی سے خود کوشش کرکے مباحثہ کرنے کی نہ کبھی خواہش ہوئی اور نہ اب ہے۔ ہاں! جب کوئی مجبور…

رہتاس ضلع جہلم کے صحابہؓ

تاریخی قلعہ روہتاس جہلم شہر سے 18کلو میٹر فاصلے پر واقع ہے، اسے 1542-43ء میں فرید خان المعروف شیر شاہ سوری نے مغلوں کی دوبارہ آمد روکنے کے لیے تعمیر کروایا تھا۔ یہاں کے بعض صحابہؓ کا مختصر تعارف روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت…

بغیر انجن کی گاڑی میں سوار ہونا

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل2008ء میں چند خوبصورت روایات شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضرت عبد المحی صاحب عربؓ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ حضرت مسیح موعودؑ سے سوال کیا تھا کہ حضور کوئی شخص نماز پڑھتا ہے، روزہ رکھتا ہے، حج کرتا ہے، قرآن شریف پڑھتا، شعار اسلام کا پابند ہے مگر آپ کو…

حضرت مسیح موعود ؑ اور سر سید کا علم کلام – غیر از جماعت مصنفّین کا تجزیہ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ اگست2007ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سر سید احمد خان کے علم کلام کا تجزیہ غیرازجماعت علماء کی نظر سے پیش کیا گیا ہے۔ انیسویں صدی کے آغاز میں غیرمذاہب والے اُس زمانہ…

مترادفات القرآن

جامعہ احمدیہ کے صد سالہ خلافت جوبلی سووینئر میں شعبہ تفسیرالقرآن کا ایک تحقیقی تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ جس کا پس منظر یہ ہے کہ خلافت جوبلی کے حوالہ سے مذکورہ شعبہ کے سپرد مترادفات القرآن (ایک سو الفاظ) کی حل لغت اور اُن کا باہمی فرق واضح کرنا تھا۔ اس مقصد کے لئے…

خداتعالیٰ کا ایک متوکل بندہ – سیرۃ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مئی 2006ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی سیرت کے چند پہلو مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ قرض سے نجات کا طریق: حضرت جمعدار فضل الدین صاحب آف لاہور تحریرکرتے ہیں کہ میں نے 1911ء میں حضرت خلیفۃالمسیح اوّلؓ کے ہاتھ پر قادیان حاضر ہو کر بیعت…

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباسؓ قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے تھے (ازلہ اوہام)۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2004ء میں آپؓ کا تفصیلی ذکر بطور مفسر قرآن بقلم مکرم سہیل احمد ثاقب بسراء صاحب شامل اشاعت ہے۔ حضرت عبداللہؓ کے والد حضرت عباسؓ آنحضورﷺ کے چچا تھے۔آپؓ…

حضرت مولانا حافظ حکیم نور الدینؓ سے اہل علم کے روابط

حضرت مولانا حافظ حکیم نور الدین صاحب (خلیفۃ المسیح الاوّلؓ) برصغیر پاک وہند کے ایک جید عالم دین مفسرالقرآن، محدث اور شاہی حکیم تھے۔ آپ عربی فارسی ہندی اور سنسکرت کے عالم تھے۔ تمام مذاہب کے بالمقابل اسلام کی برتری ثابت کرنے میں کوشاں رہے۔ آپ کو پادریوں ، پنڈتوں، دہریوں اور دیگر فرقوں سے…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ماموریت کا چوبیسواں سال

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جنوری 2005ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے ماموریت کے چوبیسویں سال (1905ء) کے مختصر حالات (مرتبہ: حبیب الرحمٰن زیروی صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ 1905ء کا آغاز اس مقدمہ کی فتح کے ساتھ ہوا جو مولوی کرم دین نے آپؑ کے خلاف دائر کر رکھا تھا اور جس میں ماتحت عدالت نے…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍دسمبر 2003ء میں مکرم ارشاد احمد خان صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی شفیق یادیں بیان ہوئی ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ میرے والد صاحب محترم سلطان شیر خان صاحب مرحوم نے 1955ء میں بیعت کی۔ جب وہ ربوہ سے آتے تو ہمیں بتاتے کہ حضرت مصلح موعودؓ…

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ

حضرت مفتی صاحبؓ کے بارہ میں 18؍اکتوبر 1996ء کے اخبار الفضل انٹرنیشنل کے اسی کالم میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2002ء میں بھی ایک مضمون آپ کی سیرت کے حوالہ سے شائع ہوا ہے۔ حضرت مفتی صاحبؓ 13؍جنوری 1872ء کو بھیرہ میں مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی صاحب کے ہاں…

حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحبؓ حلالپوری

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍ستمبر 1999ء میں مکرم چودھری محمد صدیق صاحب اپنے استاد حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحبؓ حلالپوری کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپؓ کا اصل وطن موضع حلالپور (موجودہ سرگودھا) تھا۔ پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل اور منشی فاضل کی ڈگریاں حاصل کر رکھی تھیں۔ 1908ء کے ابتداء میں قادیان…

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل…

حضرت مولانا ابو العطا ء صاحب جالندھری

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2012ء میں حضرت مولانا ابو العطا ء صاحب جالندھری کے بارہ میں مکرم محمد رفاقت احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ حضرت مولانا ابو العطا ء صاحب جالندھری مرحوم و مغفور کو فن مناظرہ میں کمال حاصل تھا۔ مخالف کو مؤثر دلائل کے…