ایک احمدی مسلمان کا اعزاز

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 10؍جنوری2024ء) خداتعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی راہنمائی میں ہمارے ایک واقف زندگی بھائی مکرم منصور احمد صاحب بنگالی کارکن الشرکۃالاسلامیہ کو سالہاسال سے مختلف حیثیتوں سے سماجی اور قومی خدمات کی توفیق عطا ہورہی ہے۔ اس حوالے سے انہیں متعدد ایوارڈز اور اعزازات سے بھی نوازا…

مکرم ڈاکٹر نصیر احمد منصور صاحب

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 29 اپریل 2022ء) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2013ء میں مکرم مظفر احمد چٹھہ صاحب کے قلم سے اُن کے ماموں زاد مکرم ڈاکٹر نصیر احمد منصور صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ مکرم ڈاکٹر نصیر احمد منصور صاحب 15؍مئی1935ء کو اپنے ننھیال چک99شمالی سرگودھا میں پیدا ہوئے۔ حضرت چودھری…

محترم کیپٹن حاجی احمد خان ایاز صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4فروری 2011ء میں مکرم فخرالحق شمس صاحب کے قلم سے مکرم محمد مقصود احمد صاحب کی تصنیف ’’مجاہد ہنگری‘‘ پر تبصرہ شامل ہے۔ مجاہد ہنگری محترم کیپٹن حاجی احمد خان ایاز صاحب 1909ء میں حضرت چودھری کرم دین صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ ایک سادہ، بے تکلّف اور عاجزی سے بھرپور…

جناب عبدالستار ایدھی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے ’’خدمت خلق‘‘ کے حوالہ سے شائع ہونے والے سالانہ نمبر 2011ء میں ایک خادم خلق پاکستانی جناب عبدالستار ایدھی صاحب کا مختصر تعارف بھی پیش کیا گیا ہے۔ جنہیں جماعت احمدیہ برطانیہ کے آٹھویں سالانہ پِیس سمپوزیم منعقدہ 20 مارچ 2011ء کے موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ…

درویش صحابہ کرام:حضرت حافظ عبد الرحمن صاحبؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت حافظ عبدالرحمن صاحبؓ 1889ء میں پیدا ہوئے۔ پشاور آپ کا آبائی وطن تھا ۔ آپ کے والد حضرت…

اعزازات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2011ء کے مختلف شماروں میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق: ٭ مکرم آصف نصیر صاحب نے MBA میں ملک میں موجود کامیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اداروں میں اوّل آکر وفاقی وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ موصوف کو کامیٹس کے لاہور کیمپس کی…

مسجدحسن الثانی مراکش

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2010ء میں منفرد طرز کی مسجد حسن الثانی کا تعارف شامل اشاعت ہے جو مسجد ’’بیت الحرام‘‘ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی مسجد ہے۔ یہ مسجد مراکش کے شہر کاسابلانکا میں واقع ہے اور اس کا ڈیزئن فرانسیسی ماہر تعمیرات مائیکل پنیسو نے تیار کیا ہے۔ اس میں ایک لاکھ سے…

اعزازات

٭ مکرم مولانا نسیم مہدی صاحب مبلغ انچارج USA کو کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کی حکومت نے صوبہ کے سب سے بڑے اعزاز ’’آرڈر آف اونٹاریو‘‘ سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز مذہبی اقدار کے فروغ اور مختلف مذاہب کے درمیان یکجہتی اور تعاون بڑھانے کی کوششوں کے لئے دیا گیا ہے۔ آپ کو اس سے…

اعزازات

٭ مکرمہ فرح جنود صاحبہ اہلیہ مکرم سید سعد جنود صاحب آف سرگودھانے B.D.Sکے چاروں سیشنز نیز Oral Medicine and Community Dentistry میں اوّل پوزیشن لے کرسال کی بہترین گریجوایٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ایک تقریب میں وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے موصوفہ کو 2گولڈ میڈلز اور 3سلور میڈلز سے نوازا۔ ٭…

ہیلن کیلر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10 مارچ 2010ء میں مکرم ڈاکٹر ملک نسیم اللہ خانصاحب نے مختصر معلوماتی مضمون میں ایک ایسی عظیم خاتون کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے جو اگرچہ سماعت و بصارت سے محروم تھی لیکن اُس نے اس معذوری کو اپنے عزم صمیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ ہیلن کیلر 27…

برج خلیفہ

جنوری 2010ء میں دبئی میں دنیاکی سب سے اونچی بلڈنگ کا افتتاح کیا گیا۔ اُسی روز اس کا نام ’برج دبئی‘ سے تبدیل کرکے ’برج خلیفہ‘ بھی کردیا گیا۔ اس کے بارہ میں مکرم عبدالرشید صاحب آرکیٹیکٹ کا ایک معلوماتی مضمون ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 29؍ اپریل 2010ء میں شامل اشاعت ہے۔ 480 ایکڑ زمین…

اعزازات

٭ ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مئی 2009ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 9؍مارچ 2009ء کو ایک احمدی ڈاکٹر بشارت منیر مرزا چاؤنسی (اوہایو) کے مئیر بنادیئے گئے۔ چاؤنسی ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جہاں ایک مئیر اور چھ کونسلرز کی منتخب لوکل گورنمنٹ ہوتی ہیجو قصبہ کی قانون ساز ہوتی ہے۔ ڈاکٹر بشارت…

اعزازات

2009ء میں روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں شائع ہونے والے اعلانات کامیابی میں سے چند ہدیۂ قارئین ہیں: ٭ مکرمہ عائشہ احمد صاحبہ نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کے میں 898 نمبر حاصل کر کے حیدر آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ٭ مکرمہ رابعہ حمید صاحبہ بنت مکرم حمید افضل صاحب…

مفتی محمد صادقؓ لائف ٹائم کمٹمنٹ ایوارڈ

حضرت مفتی محمدصادق صاحبؓ حضرت مسیح موعود ؑ کے اوّلین صحابہ میں سے تھے جنہوں نے چھوٹی عمر میں احمدیت قبول کرنے کے بعد ساری زندگی اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دی۔ 1920ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے آپؓ کو بطور مبلغ امریکہ بھیجا۔ دوران سفر اور پھر امریکہ میں داخل ہونے کے…

عزیزم احمد چوہدری کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍جولائی 2008ء میں مکرمہ ث۔ آرائیں صاحبہ نے اپنے بھتیجے عزیزم احمد چوہدری ولد محمد اشرف صاحب کا ذکرخیر کیا ہے جو 25؍اگست 2007ء کو 17سال کی عمر میں کینیڈا کی اونٹاریو جھیل میں اپنے دوستوں کو بچانے کی کوشش میں ڈوب کر فوت ہوگیا۔ اخبار ’’کینیڈا پوسٹ‘‘ نے اگلے روز شہید…

سکواش

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جون2008ء میں مکرم وقاص احمد چوہدری صاحب کے قلم سے سکواش کے بارہ میں ایک مختصر معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ سکواش کی ابتداء انگلینڈ میں ہوئی اور برطانوی فوجیوں کے ذریعے یہ کھیل دنیا بھر میں پھیل گیا۔ 1890ء میں پہلی بار اس کھیل کے قواعد بنائے گئے۔ اور 1930ء میں…

مکرم مولانا مقبول احمد صاحب قریشی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2008ء میں مکرمہ م۔ ن صاحبہ اپنے بھائی مکرم مولانا مقبول احمد قریشی صاحب کا ذکرخیر کرتی ہیں۔ مکرم مقبول احمد قریشی صاحب ابن حضرت محمد اسمٰعیل صاحب معتبرؓ 30 جون 1922ء کو پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی بہت ہونہار، حلیم الطبع اور منکسرالمزاج تھے۔ اپنے والد کی خواہش پر جولائی…

جہانگیر خان

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری2008ء میں مکرم قیصر محمود صاحب نے سکواش کی دنیا کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کا تعارف کروایا ہے۔ جہانگیر خان 10 دسمبر 1963ء کو پیدا ہوا۔ اس نے اپنے کیرئیر میں چھ مرتبہ ورلڈ اوپن اور دس مرتبہ برٹش اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تین مرتبہ رنراَپ بھی رہے۔ 1993ء…

اعزاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2008ء کے مطابق محترمہ قریشہ سلطانہ صاحبہ المعروف بیگم شفیع احمدی، جو کہ مسلم لیگ شعبہ خواتین دہلی کی نائب صدر، اخبار ’’دستکاری‘‘ کی مدیرہ او ر نامور صحافیہ تھیں، کو تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 9؍دسمبر 2007ء کو تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی جانب سے وزیر اعلیٰ…

محترم محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ

اخبار الفضل ربوہ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق محترم مولوی محمد عمر سندھی صاحب مربی سلسلہ 28جون 2007ء کو مسلسل 16دن بیہوش رہنے کے بعد وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے، بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔ مرحوم کو پہلا سندھی مربی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ مرحوم کی کوئی اولاد نہ تھی صرف…

اعزاز

2007ء اور 2008ء میں اخبار روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ میں اعزازات سے متعلق وقتاً فوقتاً شائع ہونے والی خبروں سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: ٭ مکرم محمود اسلم قمر صاحب ابن مکرم قریشی محمد اسلم صاحب آف ربوہ نے مکینیکل ٹیکنالوجی کے فائنل امتحان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی میں دوم پوزیشن حاصل کی…

دفاع پاکستان اور جماعت احمدیہ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ اگست2007ء میں مکرم محمد اسحق چودھری صاحب کے قلم سے پاکستان کے دفاع میں جماعت احمدیہ کے کردار کو بیان کیا گیا ہے۔ ٭ جماعت احمدیہ نے حکومت پاکستان کے مطالبہ اور خواہش پر جون 1948ء میں کشمیر کے محاذ پر ایک رضاکار بٹالین ’’فرقان بٹالین‘‘ بھجوائی جو تین ہزار رضاکار…

حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اکتوبر 2006ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کا حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب کے ذکرخیر پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں بھی 16؍جون1995ء، 6؍جون 1996ء، 24؍اکتوبر 1997ء اور 26؍نومبر 1999ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے شماروں کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں آپ کی سیرۃ پر روشنی ڈالی جاچکی…

محترمہ سید ہ حفیظۃالرحمن صاحبہ

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ ستمبرو اکتوبر 2006ء میں مکرم میر مبارک احمد صاحب تالپور کے قلم سے اُن کی اہلیہ محترمہ سیدہ حفیظۃالرحمن صاحبہ بنت محترم سید حافظ عبدالرحمن صاحب کا ذکر خیر شائع ہوا ہے جو 18؍ جولائی 2006ء کو نیوجر سی (امریکہ) میں وفات پاگئیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ مر حو مہ 1930ء میں…

اعزاز

٭ مکرم طاہر محمود صاحب آف ربوہ ابن مکرم چودھری فضل احمد صاحب مرحوم ایڈووکیٹ نے انٹرمیڈیٹ 2006ء آرٹس گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں اوّل آکر طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ ٭ مکرم سرفراز احمد صاحب آف ربوہ ان مکرم سردار محمد صاحب سیالکوٹ نے انٹرمیڈیٹ 2006ء میں آرٹس گروپ میں فیصل آباد بورڈ…

دو فرزندان احمدیت… محاذ جنگ پر- میجر قاضی بشیر احمد شہید

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍ستمبر 2006ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے چند ایسے فرزاندان احمدیت کا مختصر تعارف اور اُن کی جرأت کے بعض واقعات بیان کئے گئے ہیں جنہیں قومی ہیرو بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ میجر قاضی بشیر احمد صاحب مردان کے رہنے والے تھے۔ آپ 1965ء میں جوڑیاں…