حضرت خلیفہ نورالدین صاحب جمونیؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2002ء میں حضرت خلیفہ نورالدین صاحب جمونیؓ کے بارہ میں ایک مضمون مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ 1852ء یا 1851ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد کا نام معظم الدین تھا جو جلال پور جٹاں ضلع گجرات کے امام مسجد تھے۔ بعد میں …مزید پڑھیں

حضرت شیخ فضل احمد صاحبؓ بٹالوی

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے، مئی جون 2010ء) (مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 26 جولائی، 2 اگست و 9 اگست 2013ء) (تلخیص و ترتیب: شیخ فضل عمر) حضرت شیخ فضل احمد صاحبؓ ایک زیرک اور دلیر طبع داعی الی اللہ تھے، جانبازی کی حدتک تبلیغ کے شائق تھے۔ خصوصاً بنوں اور لاہور میں اس بارے میں خاص مساعی …مزید پڑھیں

حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ

مغل شہنشاہ اورنگزیب کے زمانہ میں ایک ہندو لال دنی چند کو اپنے تین بھائیوں کے ہمراہ قبولِ اسلام کی توفیق عطا ہوئی اور وہ مسلمانوں میں عبدالدائم شہید کے نام سے مشہور ہوئے۔ حکومت نے ان کی قوم کا نام شیخ قانونگو تجویز کیا۔ حضرت منشی حبیب الرحمان صاحبؓ اس خاندان کی چودھویں پشت …مزید پڑھیں

صحابہؓ رسولؐ اور ذکرِ الٰہی

حضرت معاویہؓ نے ایک دفعہ مسجد نبوی میں کچھ لوگوں کو حلقہ بناکر بیٹھے ہوئے دیکھا۔ آپؓ نے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم ذکر الٰہی کے لئے بیٹھے ہیں۔ آپؓ نے کہا کہ ایک بار آنحضرتﷺ مسجد میں تشریف لائے اور اپنے کچھ صحابہؓ کو حلقہ باندھے بیٹھے ہوئے دیکھا۔ آپؐ نے …مزید پڑھیں

صحابۂ رسول ﷺ کی پاکیزہ تمنّائیں

آنحضرت ﷺ کے بعض اصحاب کی پاکیزہ تمنّائیں اور خواہشات مکرم مسعود احمد سلیمان صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16، 17؍جون 1998ء کے شماروں کی زینت ہیں- اصحاب صفّہ وہ لوگ تھے جو بسااوقات کئی کئی دن فاقوں میں گزارتے اور نہایت عسرت میں زندگی بسر کرتے تھے، کیونکہ اُن کا مقصود دنیا …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعودؑ کی محبت الٰہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جون 1998ء میں شامل اشاعت محترم مولانا عبدالمالک خانصاحب کے مضمون میں بیان کیا گیا ہے کہ حضرت اماں جانؓ اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی روایت ہے کہ گھر میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ بکثرت ’سبحان اللہ وبحمدہٖ سبحان اللّہ العظیم‘ کا ورد رکھتے- حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ …مزید پڑھیں

حضرت چودھری محمد خانصاحبؓ

حضرت چودھری محمد خانصاحبؓ موضع گل منج ضلع گورداسپور کے نمبردار تھے۔ یہ گاؤں قادیان سے پانچ میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔آپؓ 1871ء میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں ہی حضرت مسیح موعودؑ کے دستِ مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔ آپ کے قبولِ احمدیت کا واقعہ اس طرح سے ہے کہ ایک …مزید پڑھیں

استغفار کی برکات

سورہ نوح کی آیات 10 تا 13 سے استغفار کے چار بڑے فوائد معلوم ہوتے ہیں یعنی بخشش، رحمت کی بارش، مال اور اولاد نرینہ۔ استغفار کا ایک فائدہ قبل از وقت ردّ بلا بھی ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کے نزدیک استغفار کے نتیجہ میں انسان روحانی عوارض سے تو محفوظ ہوتا ہی ہے لیکن …مزید پڑھیں

عمر بڑھانے کا نسخہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1995ء کی زینت سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد سے ایک اقتباس ہدیہ قارئین ہے: ’’عمر بڑھانے کا اس سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے کہ انسان خلوص اور وفا داری کے ساتھ اعلائے کلمہ دین حق میں مصروف ہو جاوے اور خدمت دین میں لگ جاوے اور آجکل …مزید پڑھیں

مصائب دُور کرنے کا نسخہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1995ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا یہ ارشاد شائع ہوا ہے: ’’خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر دکھ اور مصیبت اور بے عزتی اٹھانے کے لئے تیار رہو تا خدا تعالیٰ تمہارے مصائب کو دور کرے اور تمہاری آبرو کا خود محافظ ہو۔‘‘ Share on: WhatsApp