محترمہ نصیرن بدولہ صاحبہ۔ سرینام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ5؍اکتوبر 2012ء میں مکرم لئیق احمد مشتاق صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے سرینام (جنوبی امریکہ) کی ابتدائی احمدی خاتون محترمہ نصیرن بدولہ (Nasiran Badoella) صاحبہ اہلیہ محترم حسین بدولہ صاحب (سابق نیشنل صدر جماعت احمدیہ سرینام) کا ذکرخیر شائع ہوا ہے جو 23 جون 2012ء کو 87 سال کی عمر میں وفات…

ماسٹر محمد یاسین (درویش قادیان)

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر و دسمبر 2012ء میں شاملِ اشاعت ایک مضمون میں مکرمہ خولہ ہمایوں صاحبہ اپنے والد مکرم کیپٹن مرزا محمد سلیم صاحب کے بیان کردہ ایسے ایمان افروز واقعات تحریر کرتی ہیں جن کا تعلق آپ کے دادا محترم ماسٹر محمد یاسین صاحب (درویش قادیان) کی سیرت و سوانح سے ہے۔ قبل…

محترم شیخ محمد اکرام صاحب (آف نوید جنرل سٹور ربوہ)

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’کینیڈا فروری 2012ء میں محترم شیخ محمد اکرام صاحب (آف نوید جنرل سٹور ربوہ) کا ذکرخیر اُن کے بیٹے مکرم محمد اعزاز نوید صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مکرم شیخ محمد اکرام صاحب 13؍نومبر 2010ء کو 81 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ 1930ء میں فضل محمد صاحب کے ہاں جالندھر…

ایفروامریکن مکرم محسن محمود صاحب

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں نیویارک جماعت کے مخلص ایفروامریکن احمدی محترم محسن محمود صاحب کا تفصیلی ذکرخیر شامل اشاعت ہے جن کی وفات 19؍اکتوبر2012ء کو 87سال کی عمر میں ہوئی۔ آپ کچھ عرصہ سے بوجہ کینسر علیل تھے۔ مکرم شعیب ابوالکلام صاحب لکھتے ہیں کہ محترم محسن محمود صاحب نیویارک کے ابتدائی احمدیوں میں…

ایفروامریکن مکرم محسن محمود صاحب

ماہنامہ‘‘احمدیہ گزٹ’’امریکہ نومبرودسمبر 2012ء میں مکرم احتشام الحق محمود صاحب مبلغ سلسلہ لکھتے ہیں کہ مکرم محسن محمود صاحب بتایا کرتے تھے کہ جب نیویارک جماعت کے صدر عبداللہ بن Hannah صاحب ہوا کرتے تھے جو ایک میوزیشن تھے، وہ اپنے گھر پر ہم میوزیشنز کو اکثر مدعو کیا کرتے تھے جہاں کوئی خاص موضوع…

محترم چودھری محمدالدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جولائی 2011ء میں محترم چودھری محمدالدین صاحب آف بھڈال کا ذکرخیر اُن کی بیٹی مکرمہ ت۔کوثر صاحبہ کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ محترم چودھری محمدالدین صاحب کا تعلق سیالکوٹ کے گاؤں بھڈال سے تھا۔ 10 جون 1969ء کو آپ کی وفات 63 سال کی عمر میں ہوئی۔ اُس وقت آپ گاؤں…

حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 دسمبر 2011ء میں حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحبؓ آف بمبئی کا مختصر ذکرخیر ’’تاریخ احمدیت‘‘ سے منقول ہے۔ حضرت سیٹھ اسماعیل آدم صاحبؓ 1873ء میں پیدا ہوئے۔ آپ فرماتے ہیں کہ مَیں 1893ء میں پنجاب کے اردو اخبارات میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف مضامین دیکھ کر اس طرف…

سعداللہ پور میں احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22 دسمبر 2011ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب نے ایک مضمون میں اپنے گاؤں سعداللہ پور (سابق ضلع گجرات) میں احمدیت کے قیام کی مختصر تاریخ اور اس حوالہ سے حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی تبلیغی کاوشوں کا ذکر کیا ہے۔ راجیکی سے تین کوس کے فاصلہ پر موضع…

محترم چوہدری محمد خاں چٹھہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17 دسمبر 2011ء میں مکرم سیف اللہ وڑائچ صاحب نے اپنے نانا محترم چودھری محمد خان چٹھہ صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ چٹھہ قوم کے ضلع گوجرانوالہ میں 84 گاؤں ہیں اور پانچ ریلوے سٹیشن ہیں ۔ مدرسہ چٹھہ بھی ایک چھوٹا سا گاؤں تھا جس کے تقریباً تمام زمینداروں کا مذہب…

حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحبؓ کڑک

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی 2011ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحب کڑکؓ کی سیرت و سوانح پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر عبدالغنی صاحب ککّے زئی قوم کے ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔…

محترم سیّد مقبول شاہ خلیل صاحب

جماعت احمدیہ امریکہ کے انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ میں محترم سیّد مقبول شاہ خلیل صاحب کا ذکرخیر اُن کے دو بیٹوں مکرم صابر احمد خلیل صاحب اور مکرم محمد اقبال ولی اللہ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم سیّد مقبول شاہ خلیل صاحب 1916ء میں پشاور کے ایک قریبی گاؤں میں پیدا ہوئے۔…

محترم میاں محمد سعید اختر صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24دسمبر 2010ء میں مکرم عبدالسمیع حسنی صاحب کے قلم سے محترم میاں محمد سعید اختر صاحب کے ذکرخیر پر مشتمل ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ محترم میاں محمد سعید اختر صاحب 13؍ مئی 2010ء کو بعمر 83 سال وفات پاگئے اور بوجہ موصی ہونے کے بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں…

محترم مولوی بشیر احمد صاحب کالا افغاناں – درویش قادیان

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں محترم مولوی بشیر احمد صاحب آف کالاافغاناں کے خودنوشت حالات زندگی بھی شامل اشاعت ہیں ۔ محترم بشیر احمد صاحب ابن مکرم علم دین خان صاحب 1928ء میں کالاافغاناں گاؤں نزد قادیان میں پیدا ہوئے۔ آپ کُل چار بھائی اور ایک بہن تھے۔ آپ نے گاؤں کے…

محترم مولوی عبد الحمید مومن صاحب درویش قادیان

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم عبد الروف نیرّ صاحب (مولوی فاضل) کے قلم سے اُن کے والد محترم مولوی عبدالحمید مومن صاحب درویش کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم مولوی عبدالحمید مومن صاحب 2؍اگست 1916ء کو ضلع فیصل آباد کے ایک گاؤں میں محترم اللہ دتہ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے…

محترم طیب علی صاحب درویش قادیان

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم شیخ مجاہد احمد شاستری ، ایڈیٹر بدر قادیان کے قلم سے محترم طیب علی صاحب درویش کے حالات زندگی بھی شاملِ اشاعت ہیں ۔ مکرم طیب علی صاحب درویش بنگلہ دیش کے ضلع میمن سنگھ کے گاؤں مرماچیٹ میں 1927ء میں محترم عبدالبارق صاحب کے ہاں…

محترم قاضی شریف الدین صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16نومبر 2011ء میں مکرم ملک طاہر احمد صاحب کے قلم سے اُن کے خسر مکرم قاضی شریف الدین صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم قاضی شریف الدین صاحب مئی 1909ء میں ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 1939ء میں احمدیت قبول کی تھی۔ آپ کے خاندان ’شیخ قانونگو‘ میں آپ…

حضرت حافظ احمد دین صاحبؓ ڈنگوی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍نومبر 2011ء میں حضرت حافظ احمد دین صاحبؓ ڈنگوی ولد حکیم پیر بخش صاحب کا تذکرہ ’’تاریخ احمدیت‘‘ سے منقول ہے۔ حضرت حافظ احمد دین صاحب قریباً 1869ء میں ڈنگہ میں پیدا ہوئے۔ بیعت کی سعادت 1898ء میں حاصل ہوئی۔ اپنی بیعت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت حافظ صاحب فرمایا کرتے…

کتب حضرت مسیح موعود کی برکات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19جولائی 2011ء میں حضرت مولوی علی محمد صاحبؓ کا ذکرخیر ’’تاریخ احمدیت لاہور‘‘ سے منقول ہے۔ ضلع جالندھر کے حضرت میاں جھنڈا صاحبؓ جب مولوی علی محمد صاحب (امام مسجد) کو مسیح موعودؑ کے ظہور پُرنور کا مُژدہ سنانے لگاتار دو جمعوں پر اُن کی مسجد میں آئے تو دونوں دفعہ مولوی…

درویش صحابہ کرام:حضرت بھائی عبدالرحیم صاحبؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔ حضرت بھائی عبدالرحیم صاحبؓ (سابق جگت سنگھ) ولد سردار چندر سنگھ ڈھلوں (آف سرسنگھ ضلع لاہور ) کا ذکرخیر…

کیتوایکواڈور کی پہلی احمدی خاتون

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جنوری 2011ء میں مکرم محبوب الرحمن شفیق صاحب مبلغ سلسلہ کے قلم سے محترمہ Silvia Soledad Gaete صاحبہ کا ذکرخیر شائع ہوا ہے جنہیں ایکواڈور (جنوبی امریکہ) کی پہلی احمدی خاتون ہونے کا شرف حاصل تھا۔ محترمہ Silvia Soledad Gaete صاحبہ 31؍اکتوبر 2010ء کو بعمر 52 سال بوجہ کینسر وفات پاگئیں ۔…

حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍مئی 2011ء میں مکرم نصیر احمد وڑائچ صاحب کے قلم سے اُن کے والد حضرت چودھری محمد خان صاحبؓ آف شیخ پوروڑائچاں ضلع گجرات کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ ضلع گجرات کے ایک گاؤں شیخ پوروڑائچاں میں ایک بزرگ میاں میراں بخش صاحب پرائمری ٹیچر تھے اور نہایت اعلیٰ درجہ کے حکیم…

فجی میں جماعت احمدیہ کا قیام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اکتوبر 2011ء میں شامل اشاعت مکرم فضل اللہ طارق صاحب (امیر جماعت فجی) کی محرّرہ ایک رپورٹ میں فجی میں جماعت احمدیہ کے قیام کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہونے والی تقریبات کا احوال قلمبند کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں فجی میں جماعت احمدیہ کے قیام کی مختصر تاریخ بھی…

حضرت میاں محمد دین صاحب پٹواریؓ (بلانی کھاریاں)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ یکم نومبر 2011ء میں حضرت میاں محمد دین صاحبؓ پٹواری (بلانی کھاریاں ۔ یکے از 313) کا ذکرخیر شائع ہوا ہے۔ حضرت میاں محمد دین صاحبؓ 1873ء میں مکرم میاں نورالدین صاحب کے ہاں موضع حقیقہ پنڈی کھاریاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کے آباء و اجداد شاہ پور کے علاقہ میں…

لائبیریا میں اشاعت اسلام کے دوران تائید الٰہی کے نظارے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28اکتوبر 2011ء میں مکرم محمد اکرم باجوہ صاحب سابق امیر و مشنری انچارج لائبیریا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں لائبیریا میں اشاعت اسلام کے دوران تائیداتِ الٰہی کے بعض واقعات بیان کئے گئے ہیں ۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار نے بطور مبلغ 27؍مئی 1988ء کو سرزمین لائبیریا…

مکرم چوہدری محمد عبداللہ صاحب درویش قادیان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28اکتوبر 2011ء میں مکرم چوہدری نور احمد ناصر صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم چودھری محمد عبداللہ صاحب درویش قادیان کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم چوہدری محمد عبداللہ صاحب کے آباء و اجداد سرہندشریف میں زمینداری کے پیشہ سے منسلک تھے لیکن ذاتی دشمنی…

مکرم فتح محمد صاحب بھٹی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10اکتوبر 2011ء میں مکرم سراج الحق قریشی صاحب کے قلم سے مکرم فتح محمد صاحب بھٹی کارکن سوئی گیس دفتر جلسہ سالانہ ربوہ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترم فتح محمد بھٹی صاحب 27ستمبر 2011ء کی شام ہارٹ اٹیک کے نتیجہ میں 61سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ ایک مخلص…