مرہم حواریین

جامعہ احمدیہ ربوہ کے خلافت سووینئر میں مرہم حواریین کے بارہ میں ’واقعہ صلیب سیل‘ کا تیار کردہ ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ کلام ہے جس میں حضور علیہ السلام نے مرہم حواریین اور قبر مسیح (کشمیر) کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی…

مختلف مذاہب میں روزہ کاتصور

قرآن شریف میں مومنوں سے ارشاد ہوتا ہے کہ تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو (البقرۃ:183)۔ اس آیت قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانی اور مذہبی تاریخ میں زمانہ قدیم سے ہی روزہ کا…

موسوی اور عیسوی سلسلۂ خلافت

اسلامی تعلیم کے مطابق تمام انبیاء کے بعد ایسی خلافت کا ظہور ہوا جس میں خلفاء منتخب ہوئے یا نامزد کئے گئے تاکہ وہ اُس عظیم الشان کام کی تکمیل کرسکیں جس کے لئے انبیاء کرام مبعوث فرمائے گئے تھے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان خلفاء کے ہاتھ پر فتوحات کا ایسا سلسلہ جاری کیا…

محترم عبدالسلام میڈسن صاحب

ڈنمارک کے پہلے احمدی محترم عبدالسلام میڈسن صاحب 25؍جون 2007 ء کو وفات پاگئے۔ آپ 28؍نومبر 1928ء کو ایک عیسائی پادری کے ہاں پیدا ہوئے۔ چونکہ آپ کو بھی پادری بننا تھا اس لئے آپ یونیورسٹی میں عیسائیت کی مذہبی تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ اس دوران قرآن کریم کے مطالعہ نے آپ کے…

مسیح کی آمدِ ثانی اور مورمن فرقہ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2006ء میں مکرم سید ساجد احمد صاحب کے قلم سے مسیح کی آمدِ ثانی کے حوالے سے مورمن فرقے کی مشکلات کا ذکر ہے۔ انیسویں صدی عیسوی میں مسیحی فرقوں میں مسیح کی آمدِ ثانی کا ہر سو چرچا تھا۔ ان کے کئی مقبول مذہبی لیڈروں نے آمدِ ثانی کی کئی…

عظیم سائنسدان – چارلس رابرٹ ڈارون

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍نومبر 2006ء میں عظیم سائنسدان ڈارون اور اُس کے کام کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ چارلس رابرٹ ڈارون 12 فروری 1809ء کو اُسی دن انگلستان میں پیدا ہوا جس دن امریکہ میں ابراہیم لنکن پیدا ہوا۔ ڈارون کا گھرانہ خوشحال اور مشہور تھا۔ پہلے اسے طب کی تعلیم کے…

حضرت مسیح علیہ السلام کب پیدا ہوئے؟

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2007ء میں مکرم نصیر احمد انجم صاحب کے قلم سے کرسمس ڈے کی حقیقت کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ یوم ولادتِ مسیحؑ (کرسمس ڈے) چوتھی عیسوی صدی میں 25؍دسمبر کو منایا جانے لگا۔ عیسائی سکالرز 13 جلدوں پر مشتمل بائبل کی ضخیم تفسیر میں لکھتے ہیں کہ…

شمس العلماء سید میر حسن صاحب سیالکوٹی

حضرت مسیح موعودؑ کے قیام سیالکوٹ 1864ء اور 1868ء کے زمانہ میں مولانا سید میر حسن صاحب کا تعلق آپ ؑ سے رہا۔ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اپریل 2006ء میں شمس العلماء سید میر حسن صاحب سیالکوٹی کے بارہ میں ایک تحقیقی مضمون مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ مولانا…

نیوٹن کے علمی مجادلے اور اہم ایجادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8ستمبر 2004ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے عظیم سائنسدان ڈاکٹر سر آئزک نیوٹن (1727-1642ء) کی علمی ترقیات کے حوالہ سے ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ نیوٹن کا نام سنہری الفاظ میں لکھے جانے کی وجہ اُس کے دریافت کردہ قوانین ہیں یعنی قوانین حرکت، کشش ثقل کا آفاقی…

عیسائی فرقہ MOONIES

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍مارچ 2003ء میں مکرم رشید احمد صاحب چودھری عیسائی فرقہ Unificationists یا Moonies کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں کہ اس فرقہ کا بانی Sun Myung Moon تھا جو شمالی کوریا میں 1920ء میں پیدا ہوا۔ پیشہ کے لحاظ سے انجینئر ہے لیکن اُس کا دعویٰ ہے کہ 16 سال کی عمر…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب – پہلے یورپین واقف زندگی اور مبلغ احمدیت

پہلے یورپین واقف زندگی اور فدائی مبلغ احمدیت محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے- جنوری و فروری 2019ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس…

زارِ روس کا انجام

روس کے ایک ظالم بادشاہ Ivon نے اپنے لئے زارؔ کا لقب اختیار کیا جو بعد میں روسی بادشاہوں کے لئے مشہور ہوگیا۔ اس کا دور حکمرانی 1533ء سے 1584ء تک پھیلا ہوا تھا- 22واں اور آخری زار اومانوف نکولس ثانی تھا جو 6؍مئی 1868ء کو پیدا ہوا۔ الیگزینڈر ثالث اُس کا باپ اور میری…

بحیرہ مردار

اردن اور اسرائیل کے درمیان میں دریائے اردن کے دہانہ پر واقع ایک بہت بڑی جھیل ہے جو چار سو مربع میل کے علاقہ میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس کی لمبائی پچاس میل اور زیادہ سے زیادہ چوڑائی گیارہ میل ہے۔ یہ جھیل بحیرہ مردار (The Dead Sea) کے نام سے مشہور ہے۔اس کے بارہ…

حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلویؓ

آپ 1280ھ میں باغیت ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ مکتبی تعلیم میں فارسی زبان کے علاوہ درسی کتب کا بھی مطالعہ کیا۔ سترہ سال کی عمر میں تعلیم سے فارغ ہوئے ۔ انہی ایام میں کسی مقدمہ کے سلسلہ میں تحصیلدار کی کچہری میں گئے جہاں ایک تحریر جو خط طغریٰ میں لکھی گئی تھی…

جماعت احمدیہ مناظرہ و مباہلہ کے میدان میں

یوں تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام، خلفاء کرام اور احمدی علماء نے اکناف عالم میں ہزاروں مباحثوں اور مباہلوں میں دشمنان احمدیت کو اُن کے انجام تک پہنچایا ہے۔ تاہم ہفت روزہ ’’بدر‘‘ کے ملینئم نمبر میں احمدیت کی تاریخ میں ہونے والے ایسے تین مباحثوں اور تین مباہلوں کا تفصیلی ذکر کیا…

عیسائی راہب بحیرا کی گواہی

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 8 مارچ 2019ء) آنحضورﷺ کے بچپن میں عیسائی راہب بحیرا کی آپؐ کے حوالہ سے ایک ایمان افروز گواہی مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی مرتّبہ ایک کتاب سے ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ جنوری فروری 2012ء کی زینت بنائی گئی ہے۔ آنحضرت ﷺ کی عمر مبارک قریباً بارہ سال تھی۔ آپؐ کے والدین اور دادا…

ٹالسٹائے کی تصانیف

عظیم روسی مصنف ٹالسٹائے کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ یکم ستمبر 2000ء کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍فروری 2000ء میں ٹالسٹائے کی بعض تصانیف کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٹالسٹائے نے چھوٹی بڑی نوے کتب تصنیف کیں۔ پہلی تصنیف ’’بچپن‘‘…

ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی کی ہلاکت

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ 29جون 2001ء) ڈوئی، سکاٹ لینڈ کا رہنے والا تھا۔ 1847ء میں پیدا ہوا اور بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا چلا گیا جہاں 1872ء میں ایک کامیاب مقرر اور پادری کے طور پر پبلک کے سامنے آیا۔ کچھ عرصہ بعد اُس نے اعلان کیا کہ یسوع مسیح کے کفارہ پر ایمان…

محترم میاں محمد عالم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم اکتوبر 2001ء میں مکرم میاں عبدالقیوم صاحب اپنے والد محترم میاں محمد عالم صاحب مرحوم (انسپکٹر پولیس ) سابق امیر جماعت احمدیہ راولپنڈی کا ذکر خیر کرتے ہیں۔ محترم میاں محمد عالم صاحب 1901ء میں محکمہ پولیس میں ملازم تھے جب آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ کی…

کاؤنٹ لیو ٹالسٹائے

ٹالسٹائے روس کا عظیم مصنف اور دنیا کے مشہور انشاپردازوں میں سے ایک ہے۔ اُس نے نوّے (90) سے زائد کتب لکھیں جن کا شمار دنیا کے بہترین شاہکاروں میں ہوتا ہے۔ اُس کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13 و 15؍ستمبر 1999ء میں مکرم نعیم طاہر سون صاحب کے قلم سے…

حضرت سلمان فارسیؓ

قبولِ اسلام کی توفیق پانے والے پہلے ایرانی شخص حضرت سلمان فارسیؓ تھے۔ آنحضورﷺ نے آپؓ کو غیرعرب ہونے کے باوجود اپنے اہل بیت میں شامل فرمایا اور ایک موقع پر آپؓ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ جب ایمان ثریا پر چلاجائے گا تو سلمان کی قوم میں سے ایک شخص ایمان…

سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ

صلاح الدین ایوبی وہ نامور مجاہد ہیں جن کا نام آج بھی مسلمانوں کے خون میں زندگی کی لہر دوڑا دیتا ہے- جنہوں نے اپنی فراست، شجاعت اور جنگی مہارت سے متحدہ عیسائی افواج کو شکست فاش دی- حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ’’صلاح الدین ایک بہت…

ناول “فلورافلورنڈا” کے مصنف جناب عبدالحلیم شرر

حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ ’’مرقاۃالیقین‘‘ میں فرماتے ہیں کہ آپؓ کی دوسری بیگم صاحبہ نے ایک بار ایک عیسائی خاتون معالج سے علاج کروایا اور مذہبی بات چیت کرنے سے وہ اُس عیسائی ڈاکٹر سے بہت متاثر ہوگئیں نیز کثرت ازدواج کے مسئلہ پر اُس عیسائی عورت کے اعتراضات کا جواب بھی اچھی طرح نہ دے…

گلیلیو اور چرچ

شعور پانے کے بعد جب انسان نے کائنات کا مطالعہ شروع کیا تو کائنات کے بارے میں پہلا معروف نظریہ ارسطو نے یہ پیش کیا کہ زمین ساکن اور کائنات کا مرکز ہے۔ پھر صدیوں بعد پولینڈ کے ایک ذہین سائنسدان کوپرنیکس نے نصف صدی کی تحقیقات کے بعد 1533ء میں روم میں لیکچر دیئے…

مسیحی فرقے

ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 1998ء میں مکرم نصیب احمد صاحب نے عیسائیت کے چند بڑے فرقوں کی مختصر تاریخ اور عقائد کا تعارف پیش کیا ہے۔ عیسائیوں کا سب سے پرانا اور بڑا فرقہ ’’رومن کیتھولک چرچ‘‘ یا مغربی کلیسا کہلاتا ہے۔ اس کی بنیاد پطرس نے رکھی اور بطور نگران اسے بہت ترقی دی۔ 445ء…

عیسائی گورنر پیلاطوس کی شہادت

حضرت موسیٰؑ کی قیادت میں ہزاروں بنی اسرائیل عازم فلسطین ہوئے۔ راستہ میں آپؑ کی وفات ہوگئی اور آپؑ کو موآب میں دفن کیا گیا اور آپؑ کے خلیفہ حضرت یوشع بن نون کی قیادت میں یہ قافلہ فلسطین پر قابض ہوا۔ پھر 378 سالہ دور میں یہودی سلطنت نشیب و فراز سے دوچار رہی…