حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فریدآبادی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جون 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ماسٹر احمد حسین صاحبؓ فرید آبادی کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت احمد حسین صاحبؓ ولد شیخ غلام حسین صاحب قریشی دہلی کے مضافاتی علاقے فریدآباد کے رہنے والے تھے۔ آپ کے چھ بھائی اور چار …مزید پڑھیں

ریل گاڑی۔ آخری زمانہ کی اہم علامت

آنحضرت ﷺ نے آخری زمانہ کے متعلق خبر دی تھی کہ اونٹنی کی سواری موقوف ہو جائے گی۔ گویا یہ اشارہ تھا کہ ایسی نئی ایجادات کی جائیں گی جن کی موجودگی میں اونٹنی کا کام ختم ہوجائے گا۔ چنانچہ ریل بھی ایسی ہی ایجاد ہے جس نے مذکورہ پیشگوئی کو پورا کیا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ …مزید پڑھیں

حضرت امام باقررحمۃاللہ علیہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍دسمبر 2007ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کے قلم سے حضرت امام باقر رحمۃاللہ علیہ کے حالات زندگی اختصار کے ساتھ شامل ہیں۔ حضرت امام باقر ہی اُس حدیث کے راوی ہیں جس میں امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر سورج اور چاند کے گرہن کی خبر دی گئی ہے۔ …مزید پڑھیں

حضرت ڈاکٹر بوڑے خانصاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر بوڑے خانصاحبؓ آف قصور کا ذکرخیر شامل ہے۔ حضرت ڈاکٹر بوڑے خانصاحب اسٹنٹ سرجن نے حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات پڑھ کر قبولیت احمدیت کی توفیق پائی۔ حضرت عبد اللہ صاحبؓ (سابق دیوان چند) ولد چنت رائے گجرات بیان کرتے …مزید پڑھیں

جھوم اے کالی گھٹا – نظم

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2005ء میں شائع ہونے والا مکرم جمیل الرحمٰن جمیل صاحب کا خوبصورت کلام: جھوم اے کالی گھٹا رقص کر بادِ صبا روحِ عالم گنگنا آ گیا ہے ، آگیا وہ محمدؐ کا غلام اس زمانے کا امام لب پہ ہیں حمد و درود مست ہیں اہلِ سجود بھیجتی …مزید پڑھیں

کشمیری بزرگوں کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2004ء کی زینت کشمیر کے احمدی بزرگوں کے بعض ایمان افروز واقعات (مرسلہ: داؤد بھٹی صاحب) ہیں۔ ٭ حضرت خواجہ عبد الرحمان صاحبؓ صوم وصلوٰۃ کے اس قدر پابند تھے کہ ایک بار جب ریاست جموں و کشمیر کے جنگلات کے افسر اعلیٰ پنڈت دیوی سرن ان کے علاقہ کا دورہ …مزید پڑھیں

محترم چودھری غلام نبی علوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مئی 2005ء میں مکرم شریف احمد علوی صاحب اپنے والد محترم چودھری غلام نبی علوی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1908ء میں ضلع ہوشیار پور کے گاؤں بچھواں میں پیدا ہوئے۔ ابھی بچہ تھے اور ایک مولوی صاحب سے قرآن کریم پڑھنا شروع ہی کیا تھا کہ …مزید پڑھیں

مولانا بشیر احمد طاہر صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 26؍اپریل 2005ء میں مکرم سید قیام الدین برق مربی سلسلہ کے قلم سے محترم مولانا بشیر احمد طاہر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ آپ کی وفات 7؍ فروری 2005ء کو ہوئی۔ اور جامعہ احمدیہ قادیان میں درس و تدریس کو زندگی بھر اوڑھنا اور بچھونا بنانے …مزید پڑھیں

احمدی جھوٹ نہیں بولتا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20اپریل 2005ء میں مکرم عبد الحمید طاہر صاحب اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں بحیثیت مختار عام اپنی بیوی کی طرف سے تحصیلدار صاحب کے روبرو پیش ہوا۔ مختار نامہ لکھوائے کئی سال گزر چکے تھے۔ تحصیلدار صاحب نے اتنا پرانا لکھا مختار نامہ دیکھ کرکہا کہ کون …مزید پڑھیں

دُم دار ستارے کا ظہور

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مارچ 2005ء میں مکرم صالح محمد الہ دین صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں دُم دار ستارے کے ظہور کا حضرت مسیح موعودؑ کی بعثت سے تعلق بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود کی تائید میں جو آفاقی نشانات ظاہر فرمائے …مزید پڑھیں