رسالہ ’’خدیجہ‘‘ کا سیرت صحابیات نمبر

لجنہ اماء اللہ جرمنی کا جریدہ ’’خدیجہ‘‘ کا شمارہ نمبر 1 برائے سال 2011ء اس وقت زیرنظر ہے۔ یہ ضخیم شمارہ سیرت صحابیات کے حوالہ سے مرتب کیا گیا ہے جس میں A4 سائز کے 168 صفحات پر مشتمل حصہ جرمن زبان میں ہے۔ اردو زبان میں 128 صفحات شامل اشاعت ہیں ۔ ایک اہم …مزید پڑھیں

حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ (لاہور) اور حضرت امۃالعزیز بیگم صاحبہؓ (گوجرانوالہ)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍فروری2011ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب نے دو ایسی صحابیات کا تذکرہ کیا ہے جنہیں دو مختلف شہروں میں اوّلین صدر لجنہ رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ ٭ حضرت عائشہ بیگم صاحبہؓ اہلیہ حضرت میر کریم بخش صاحبؓ پہلوان ولد جمال الدین صاحب آف لاہورکے ابتدائی حالات کا علم نہیں۔ …مزید پڑھیں

ہم احمدی بنات ہیں اور ناصرات ہیں – نظم

روزنامہ الفضل ربوہ 4 جنوری 2012ء میں محترم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں : ہم احمدی بنات ہیں اور ناصرات ہیں ہم حسنِ کائنات ہیں شیریں صفات ہیں جلوہ فروزِ کار گہِ کائنات ہیں ہم تلخیٔ حیات میں شاخِ نبات ہیں ہم احمدی بنات ہیں …مزید پڑھیں

محترمہ صاحبزادی امتہ النصیر بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15نومبر 2011ء کی ایک خبر کے مطابق حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی پوتی اور حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ اور حضرت سارہ بیگم صاحبہ کی بیٹی محترمہ صاحبزادی امۃالنصیر بیگم صاحبہ اہلیہ محترم پیر معین الدین صاحب 12نومبر2011ء کو ربوہ میں بعمر 82 سال انتقال فرماگئیں ۔ تدفین بہشتی مقبرہ کی اندرونی چار دیواری …مزید پڑھیں

حضرت سیدہ چھوٹی آپا بطور مشفق سرپرست

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں لجنہ کے زیرانتظام امۃالحئی لائبریری ربوہ کی انچارج مکرمہ سلیمہ قمر صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت سیدہ کو مطالعہ کا بہت شوق تھا اور نہایت اعلیٰ ذوق کی مالک تھیں۔ کتب کا مطالعہ بھی اتنی نفاست سے فرماتیں کہ کوئی صفحہ خراب …مزید پڑھیں

لجنہ کی روحِ رواں تھیں سیدہ امّ متین – نظم

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں شامل حضرت سیدہ چھوٹی آپا کے بارہ میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے چند اشعارپیش ہیں: لجنہ کی روحِ رواں تھیں سیدہ امّ متین اس تنِ زندہ کی جاں تھیں سیدہ امّ متین علم کا کوہِ گراں تھیں سیدہ امّ …مزید پڑھیں

حضرت سیدہ چھوٹی آپا بحیثیت صدر لجنہ

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں مکرمہ شریفہ بیگم صاحبہ کارکن دفتر مصباح بیان کرتی ہیں کہ آپ نے کبھی کارکنات سے امتیازی سلوک نہیں کیا۔ ہر ایک سے یکساں پیار اور ہمدردی سے پیش آتیں۔ ہر ایک کی دعوت بڑے خلوص سے قبول فرمالیتیں۔ 1981ء میں مَیں بیمار …مزید پڑھیں

حضرت سیدہ چھوٹی آپا کی شفقتیں

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ ایک روز فون پر حضرت چھوٹی آپا نے فرمایا کہ مَیں نے ایک مریض دکھانا ہے، اُسے لے کر تمہارے گھر آرہی ہوں۔ حالانکہ آپ اُن دنوں کافی تکلیف میں تھیں اور آپ کے …مزید پڑھیں

حضرت سیدہ چھوٹی آپا

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں محترمہ فرخندہ اختر شاہ صاحبہ اپنے مضمون میں رقمطراز ہیں کہ 1951ء میں حضرت سیدہ نے مجھے بلوا بھیجا کہ حضورؓ کا ربوہ میں لڑکیوں کے کالج کے اجراء کا ارادہ ہے۔ آپ اس ادارہ کی ڈائریکٹرس ہوں گی اور مجھے آپ کی …مزید پڑھیں

پیکر لطف و کرم تھی آپ کی روشن حیات – نظم

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالقدیر ارشاد صاحبہ کی ایک نظم سے حضرت سیدہ کی یاد میں چند اشعار ملاحظہ کیجئے : پیکرِ لطف و کرم تھی آپ کی روشن حیات سعیٔ پیہم سے منوّر شاہراہ کائنات چھوٹی آپا کی قیادت کے منوّر ماہ و …مزید پڑھیں

مدہر سی لَے میں وہ نغمے سنا گئی ہو تم – نظم

ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں شامل اشاعت حضرت سیدہ چھوٹی آپا کی یاد میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک طویل نظم سے کچھ حصہ ہدیۂ قارئین ہے:- مدہر سی لَے میں وہ نغمے سنا گئی ہو تم کہ جن سے کتنے دلوں کو لبھا گئی ہو تم …مزید پڑھیں

محترمہ حلیمہ ناصرہ صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5 2جون 2010ء میں مکرم منظور احمد شاد صاحب کے قلم سے اُن کی اہلیہ محترمہ حلیمہ ناصرہ صاحبہ کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو 27نومبر2009ء کو وفات پاگئیں۔ مضمون نگار لکھتے ہیں کہ میرے والد حضرت میاں عبدالکریم صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کے سفرِ جہلم کے موقع پر دستی بیعت …مزید پڑھیں

محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9مارچ 2011ء میں مکرمہ ش۔گ صاحبہ کے قلم سے اُن کی والدہ محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ اہلیہ محترم مولانا عبدالمالک خان صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ محترمہ سرور سلطانہ صاحبہ کے والد محترم محمد یاسین خان صاحب انتہائی شریف النفس اور نیک انسان تھے۔ فیروزپور میں بیکری کا کاروبار کرتے تھے …مزید پڑھیں

محترمہ حبیب النساء بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 ستمبر 2010ء میں مکرم شیخ ناصر احمد خالد صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں محترمہ حبیب النساء بیگم صاحبہ والدہ مکرم شیخ خورشید احمد صاحب کا ذکر خیرکیا گیا ہے۔ حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب سابق امام مسجد فضل لندن کو محترمہ خدیجہ بصری صاحبہ کے بطن …مزید پڑھیں

مکرمہ محمودہ ثروت بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27اپریل 2010ء میں مکرم فہیم احمد صاحب نے اپنی والدہ محترمہ محمودہ ثروت بیگم صاحبہ کا مختصر ذکرخیر کیا ہے۔ محترمہ محمودہ ثروت صاحبہ 15؍اکتوبر 1919ء کو نوابشاہ سندھ میں پیدا ہوئیں جہاں آپ کے والد حضرت شیخ نیاز محمد صاحبؓ انسپکٹر پولیس تعینات تھے۔ وہ ضلع کراچی کے امیر جماعت بھی …مزید پڑھیں

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 دسمبر 2009ء میں مکرم مرزا وحید اقبال مغل صاحب کے قلم سے حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ (المعروف امّ داؤد) کی سیرۃ پر مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے بارہ میں قبل ازیں 3 نومبر 1995ء اور 3 اپریل 2009ء کے شماروں کے اسی کالم میں بھی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ …مزید پڑھیں

محترمہ امۃ اللہ خورشید صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2009ء میں محترمہ امۃاللہ خورشید صاحبہ کا ذکر خیر اُن کی بھانجی مکرمہ امۃالمصور سمیع صاحبہ کے قلم سے شائع ہوا ہے۔ حضرت مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحبؓ کی پہلی بیگم محترمہ زینب بی بی صاحبہ آپ کے ماموں حضرت ڈاکٹر محمدابراہیم صاحبؓ آف سڑوعہ ضلع ہوشیارپور کی بیٹی تھیں۔ 7ستمبر 1920ء …مزید پڑھیں

انٹرویو: امّ مسرور حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی

سہ ماہی ’’النساء‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ مد ظلھا العالی بنت حضرت مصلح موعودؓ کا ایک انٹرویو شائع ہوا ہے جو آپ نے چند سال قبل MTA کیلئے ریکارڈ کروایا تھا۔ اس انٹرویو سے بعض دلچسپ تاریخی و تربیتی امور اختصار سے ہدیۂ قارئین کئے جارہے ہیں۔ سیدنا …مزید پڑھیں

انٹرویو: محترمہ امتہ الحفیظ صاحبہ (بیگم پروفیسرڈاکٹر عبدالسلام صاحب)

محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی اہلیہ محترمہ امۃالحفیظ صاحبہ کی وفات 13؍مارچ 2006ء کو ہوئی۔ آپ علم دوست تھیں، قرآن کریم کی تعلیم، اسلامی تاریخ، سیرت رسول اﷲ ﷺ اور حضرت مسیح موعود ؑکے علمی خزانے کے ساتھ ساتھ اردو ادب میں بھی گہر ی دلچسپی رکھتی تھیں۔ آپ کی وفات پر حضرت خلیفۃالمسیح …مزید پڑھیں

لجنہ اماء ﷲ کینیڈا کی ابتداء

سہ ماہی ’’النسا ء ‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں محترمہ امۃ الشکور صاحبہ، انچارج شعبہ تاریخ لجنہ اماء اﷲ کینیڈا کے قلم سے لجنہ اماء اللہ کینیڈا کی ابتدائی تاریخ شائع ہوئی ہے۔ لفظ ’’کینیڈا‘‘ دراصل قدیمی باشندوں کا لفظ ’’کناٹا‘‘ ہے جس کا مطلب ہے گاؤں یا رہائش کی جگہ۔ 1547ء میں …مزید پڑھیں

حضرت ’’ممانی جان‘‘ ام داؤد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ کے قلم سے حضرت امّ داؤد صاحبہ کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1953ء سے منقول ہے۔ حضرت ممانی جان کی وفات سے سلسلہ کو اور خصوصاً لجنہ اماء اللہ کو جو عظیم نقصان پہنچا ہے …مزید پڑھیں

حضرت سیدہ امتہ الحئی بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍فروری 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ کے قلم سے حضرت سیدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں 20؍اکتوبر 1995ء اور 9؍فروری 1996ء کے شماروں میں حضرت سیدہ کی سیرت پر ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں روشنی ڈالی جاچکی ہے۔ حضرت سیدہ امۃالحئی بیگم صاحبہؓ حضرت …مزید پڑھیں

مکرمہ سلمیٰ غنی صاحبہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں مکرمہ سلمیٰ غنی صاحبہ سابق صدر لجنہ اماء اللہ امریکہ کے بارہ میں بھی ایک مختصر مضمون شامل ہے۔ مکرمہ سلمیٰ غنی صاحبہ جب حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کو نیو جرسی کے جلسہ سالانہ پہ ملیں تو حضورؒ کے چہرے پر ایک روحانی نور، عاجزی اور شفقت …مزید پڑھیں

امریکہ میں لجنہ اماء اللہ

جماعت احمدیہ امریکہ کے صد سالہ خلافت سووینئر میں لجنہ اماء اللہ امریکہ کا تعارف مکرمہ ڈاکٹر شہناز بٹ صاحبہ نیشنل صدر کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ امریکہ میں احمدیت حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کے ذریعہ 1920ء میں آئی۔ اگرچہ آپؓ نے یہاں صرف تین سال قیام کیا لیکن اِس دوران 9 شہروں …مزید پڑھیں

محترمہ انجمن آراء صاحبہ

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ 2006ء میں محترمہ انجمن آراء صاحبہ اہلیہ مکرم عبدالقدیر مرحوم کا ذکرخیر کرتے ہوئے اُن کی بیٹی مکرمہ عاصمہ اکرام صاحبہ رقمطراز ہیں کہ مرحومہ مکرم رحمت اللہ خان شاکر (سابق ایڈیٹر الفضل) کی بڑی بیٹی تھیں۔ 28؍مارچ 2006ء کو آپ کی وفات ہوئی۔ جب حضرت مصلح موعودؓ …مزید پڑھیں