محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب ابن حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ مورخہ 15 ؍جنوری 2004ء بعمر77 سال حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 5؍ مارچ 1927ء کو حضرت سارہ بیگم صاحبہ کے بطن سے قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے …مزید پڑھیں

محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب کی وفات

صدر، صدر انجمن احمدیہ پاکستان محترم شیخ محبوب عالم خالدصاحب 12 ؍جنوری 2004ء کو ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ 13 ؍اپریل1909ء کو نکودر ضلع جالندھر میں محترم خانصاحب فرزند علی خانصاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔1921ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخلہ لیا۔ 1931ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔ 1936ء میں گورنمنٹ کالج لاہور …مزید پڑھیں

مکرمہ سردار بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍ستمبر 2003ء میں مکرم عبداللطیف چودھری صاحب اپنی والدہ مکرمہ سردار بیگم صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں مرحومہ پیدائشی احمدی تھیں، والد حضرت چودھری محمد اسماعیل صاحبؓ اور دادا حضرت میاں محمد بخش صاحبؓ بھی صحابی تھے۔ اگرچہ تعلیم معمولی تھی لیکن دین سے بہت لگاؤ تھا اور شادی …مزید پڑھیں

رسالہ ’’النداء‘‘ کینیڈا کا تعارف

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا ہر سال اپنا رسالہ ’’النداء‘‘ شائع کرتی ہے جس میں مجلس کی سال بھر کی مساعی کے علاوہ بہت سے دلچسپ علمی اور تربیتی مضامین بھی شامل اشاعت کئے جاتے ہیں۔ امسال شائع ہونے والا ضخیم مجلہ A4 سائز کے ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ اردو اور …مزید پڑھیں

مکرمہ سیدہ سعیدہ بیگم صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍فروری 2003ء میں مکرمہ سیدہ سعیدہ بیگم صاحبہ کا ذکر کرتے ہوئے مکرم مشتاق احمد تنہا صاحب لکھتے ہیں کہ آپ مکرم سید علی اصغر شاہ صاحب مرحوم دیہاتی مربی کی بیٹی تھیں، سرگودھا کے گاؤں میں 1923ء میں پیدا ہوئیں۔ گھر میں ہی تعلیم حاصل کی۔ نومبر 1940ء میں مکرم سید …مزید پڑھیں

حضرت استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2003ء میں لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں شامل حضرت استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کا تفصیلی ذکر خیر مکرمہ بشریٰ سمیع صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ 1901ء میں سہارنپور میں حضرت چودھری حبیب احمد صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئیں۔ 7 سال کی عمر میں پہلی بار …مزید پڑھیں

حضرت سیدہ محمودہ بیگم (امّ ناصر) صاحبہؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ دسمبر 2002ء میں حضرت سیدہ محمودہ بیگم (امّ ناصر) صاحبہؓ کے متعلق ایک تفصیلی مضمون تاریخ لجنہ اماء اللہ کے حوالہ سے شامل اشاعت ہے۔ 1895ء میں جب حضرت مصلح موعودؓ کی عمر صرف 7 برس تھی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کے باطنی اخلاص …مزید پڑھیں

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا چیرٹی ڈنر 2018ء

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبر دسمبر 2018ء) مجلس انصاراللہ برطانیہ کی طرف سے ایک ملین پاؤنڈ سے زائد رقوم کے چیک مختلف رفاہی اداروں میں تقسیم کئے گئے (رپورٹ: ناصر محمود پاشا) مؤرخہ 7؍دسمبر 2018ء بروز جمعۃالمبارک کی شام مسجد بیت الفتوح مورڈن (لندن) سے متصل طاہر ہال میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس …مزید پڑھیں

حضرت مولوی رحمت علی صاحبؓ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 2000ء میں مجاہد انڈونیشیا حضرت مولوی رحمت علی صاحب کا ذکر خیر مکرم انیس احمد ندیم صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ پہلے مجاہد احمدیت تھے جو حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ کے ارشاد پر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پہنچے۔ آپ کی پیدائش سے ہی آپ کے والد محترم حضرت محمد …مزید پڑھیں

مجلس انصاراللہ سوئٹزرلینڈ

سوئٹزرلینڈ میں جماعت احمدیہ کا باقاعدہ قیام 1946ء میں عمل میں آیا جب مکرم شیخ ناصر احمد صاحب بطور مبلغ وہاں تشریف لے گئے۔ 1962ء میں زیورک میں پہلی احمدیہ مسجد کا سنگ بنیاد حضرت سیدہ نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ نے رکھا جبکہ افتتاح حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ نے کیا۔ 1985ء سے مجلس …مزید پڑھیں