حضرت مسیح موعودؑ کا بھوکوں کو کھانا کھلانے کا الہام پورا ہونے کی گواہی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2007ء میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحبؓ کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں آپؓ نے بطور گواہ یہ چشمدید شہادت بیان کی ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ کو ہونے والے ایک الہام کے نتیجہ میں آدھی رات کو لنگر خانہ کھول کر بھوکوں کو کھانا کھلایا گیا۔ …مزید پڑھیں

حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍اگست 2005ء میں حضرت ڈاکٹر سید غلام غوث صاحبؓ کے خود نوشت حالات اور ایمان افراز واقعات شائع ہوئے ہیں۔ آپؓ ضلع لدھیانہ کے ایک گاؤں میں سید نبی بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپؓ بیان فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے میں نے پندرہ سولہ سال کی عمر میں کرتارپور …مزید پڑھیں

حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29 و 30جون 2005ء اور 2؍جولائی 2005ء میں حضرت مولانا عبد المالک خان صاحب مرحوم کی خودنوشت سوانح حیات شائع ہوئی ہے جو آپ نے مئی 1968ء میں قلمبند فرمائی تھی۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میرے والد حضرت مولانا ذوالفقار علی خان صاحب گوہرؓ 1900ء میں احمدی ہوئے۔ پہلے سرکاری محکمہ …مزید پڑھیں

گیمبیا میں میرا پہلا دن

محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کی بطور مبلغ گیمبیا میں پہلے دن کی خودنوشت روداد روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19مارچ 2005ء میں شامل اشاعت ہے۔ گیمبیا، مغربی افریقہ میں سلطنت برطانیہ کی سب سے پہلی نو آبادی تھی اور اس کو فتح کرنے کے بعد برطانیہ نے سیرالیون، گولڈ کوسٹ (غانا) اور نائیجیریا پر …مزید پڑھیں

حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب – بچپن کے خودنوشت حالات

حضرت صاحبزادہ مرزامبارک احمد صاحب نے اپنے کچھ ابتدائی حالات رقم فرمائے تھے جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اگست 2004ء میں ایک پرانے شمارہ سے منقول ہیں۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 9؍مئی 1914ء کی ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کا انتخاب برائے خلافت ثانیہ 14؍مارچ 1914ء کوہوا اور خلافت کی مسندپر تشریف رکھنے کے …مزید پڑھیں

داستان درویش بزبان درویش

محترم بشیر احمد مہار صاحب ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں محترم حاجی خدا بخش صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ رسالہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان جون 2004ء میں آپ نے اپنی زندگی کے بعض حالات اور درویشی کے ابتدائی زمانہ پر اختصار سے روشنی ڈالی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ مَیں اپنے گاؤں میں ساتویں تک …مزید پڑھیں

داستانِ درویش بزبان درویش از محترم مولانا عبدالقادر صاحب دہلوی

مجلس خدام الاحمدیہ بھارت کے رسالہ مشکوٰۃ نومبر 2003ء میں درویشِ قادیان محترم مولانا عبدالقادر صاحب دہلوی ابن حضرت ڈاکٹر عبدالرحیم صاحبؓ نے اپنے حالات بیان کئے ہیں۔ آپ لکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ کی خبر دہلی پہنچی تو میرے والد صاحب کے نانا حضرت محمد اسماعیل صاحبؓ اور ماموں حضرت عبدالعزیز …مزید پڑھیں

داستان درویش از مکرم چودھری محمود احمد عارف صاحب

ماہنامہ ’’مشکوٰۃ‘‘ قادیان ستمبر،اکتوبر 2003ء میں مکرم چودھری محمود احمد صاحب عارف درویش نائب ناظم وقف جدید بیرون (و سابق ناظر بیت المال) کی خودنوشت داستان شائع ہوئی ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1925ء میں ضلع شیخوپورہ کے گاؤں موضع نواں کوٹ میں محترم میاں شیر محمد صاحب کے ہاں پیدا ہوئے جنہیں …مزید پڑھیں

محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ستمبر 2003ء میں مکرمہ شازیہ باسط خان صاحبہ نے اپنے والد محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب کے تفصیلی حالات زندگی پر روشنی ڈالی ہے جو محترم مولوی صاحب نے خود بیان کئے ہیں۔ محترم مولوی خلیل الرحمن صاحب بیان کرتے ہیں کہ مَیں 13 جون 1913ء کو درگئی (خوست، افغانستان) میں محترم …مزید پڑھیں

حضرت منشی احمد علی صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍فروری 2003ء میں حضرت منشی احمد علی صاحبؓ آف دوالمیال کے خودنوشت حالات زندگی (مرتبہ مکرم ریاض احمد ملک صاحب) شائع ہوئے ہیں۔ حضرت منشی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 1860ء میں دوالمیال میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم پرائمری تک رہی۔ جلد ہی قرآن کریم بھی اپنے والد مکرم محمود احمد …مزید پڑھیں