حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت میمونہؓ کے اوصاف کا مختصر ذکر مکرمہ آصفہ احمد صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت میمونہؓ کااصل نام برّہ تھا۔آپؓ حارث بن حزن اور ہند کی بیٹی تھیں ۔ قبیلہ قریش کے …مزید پڑھیں

محترم انشاء اللہ خان صاحب اور محترم محمد شہزادہ خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2011ء میں مکرم محمد شفیع خانصاحب کے قلم سے ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں دو مخلص احمدیوں (محترم انشاء اللہ خانصاحب اور محترم محمد شہزادہ خان صاحب کا ذکرخیر کیا گیا ہے۔ مکرم محمد شفیع خان صاحب لکھتے ہیں کہ 1965ء میں میری تبدیلی کراچی سے لاہور ہوئی تو …مزید پڑھیں

مکرم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍نومبر 2011ء میں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب کے قلم سے محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپ کا ذکرخیر الفضل انٹرنیشنل کے 20دسمبر 1996ء اور یکم مئی 2015ء کے شماروں میں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بنایا جاچکا ہے۔ ذیل میں چند اضافی امور پیش ہیں …مزید پڑھیں

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28جولائی 2011ء میں محترمہ تنرئین احمد صاحبہ کے ایک انگریزی مضمون کا ترجمہ (مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خانصاحب کے قلم سے) شامل اشاعت ہے۔ یہ مضمون ’’احمدیہ گزٹ‘‘ امریکہ جون و جولائی 2003ء میں شائع ہوا تھا جو حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے حوالہ سے ایک خصوصی اشاعت تھی۔ مضمون …مزید پڑھیں

امانت و دیانت کے پاکیزہ نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30جولائی 2011ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے صحابہ کی سیرت کی روشنی میں امانت و دیانت کے پاکیزہ نمونے بیان کئے گئے ہیں۔ قرآن کریم انسان کو بااخلاق انسان بناتا ہے اور پھر …مزید پڑھیں

خلفاء راشدین کے تقویٰ کی شان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4جون 2011ء میں مکرم مظفر احمد درّانی صاحب کے قلم سے خلفاء راشدین کے تقویٰ کے حوالہ سے ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ = حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ آپ کے والد حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے اپنے ایک پرانے غلام سے ایک چیزلے کر کھا لی۔ بعد میں …مزید پڑھیں

صحابہ مسیح موعودؑ کے تقویٰ کی روشن مثالیں

تقویٰ کی اہمیت اور روزمرہ امور میں تقویٰ کے اظہار کے بارہ میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 مارچ 2010ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے: ’’چاہئے کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقویٰ سے رات بسرکی …مزید پڑھیں

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کے منتخب ارشادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2 دسمبر 2009ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کے بعض منتخب ارشادات و واقعات (مرسلہ مکرم پروفیسر راجا نصراللہ خان صاحب) شامل اشاعت ہیں۔ ٭ حضورؓ فرماتے ہیں: ’’مجھ کو کسی سے خود کوشش کرکے مباحثہ کرنے کی نہ کبھی خواہش ہوئی اور نہ اب ہے۔ ہاں! جب کوئی مجبور …مزید پڑھیں

محترمہ امۃ الباسط صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل ربوہ 17 ستمبر 2009ء میں مکرم محمد شفیع خانصاحب نے اپنی خالہ محترمہ امۃالباسط صاحبہ (دختر حضرت مولوی غلام رسول صاحب افغانؓ اور محترمہ عائشہ پٹھانی صاحبہ) کا ذکرخیر کیا ہے۔ مرحومہ نے اپنی تمام زندگی ماں باپ کی خدمت اور قرآن کریم کی تدریس میں گزار دی۔ وہ صوم و صلوٰۃ کی …مزید پڑھیں

متّقیانہ افعال کے چند نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اکتوبر 2009ء میں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کا ایک مضمون ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ ٭ حضرت مصلح موعودؓ ایک بار کشمیر تشریف لے گئے۔ ریچھ کے شکار کا لائسنس لیا ہوا تھا۔ جب شکار کے لئے ایک پہاڑی جنگ میں داخل ہوئے تو ایک مشک والا ہرن ہانکے …مزید پڑھیں

سیدنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ر بوہ 5نومبر 2009ء میں مکر م لئیق احمد بلال صاحب کے قلم سے حضرت عمرؓ کی فراست اور تفقہ فی الدین کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ہمیشہ اپنے آپ کو خدا کے مال اور اس کی مخلوق کے حقوق کا نگران اور محافظ …مزید پڑھیں

عبادالرحمن

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ ستمبر 2009ء میں مکرم نذیر احمد سانول صاحب کے قلم سے بعض ایسے عبادالرحمن کا بیان ہے جن کی قوّت قدسیہ کے نتیجہ میں دل کی ظلمت ختم ہوجاتی ہے، دنیا کی محبت سرد ہوجاتی ہے اور آخرت کی محبت پیدا ہوجاتی ہے۔ ٭ حضرت مولوی غلام رسول راجیکی صاحبؓ بیان فرماتے …مزید پڑھیں

حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب – بچپن کے خودنوشت حالات

حضرت صاحبزادہ مرزامبارک احمد صاحب نے اپنے کچھ ابتدائی حالات رقم فرمائے تھے جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اگست 2004ء میں ایک پرانے شمارہ سے منقول ہیں۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 9؍مئی 1914ء کی ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کا انتخاب برائے خلافت ثانیہ 14؍مارچ 1914ء کوہوا اور خلافت کی مسندپر تشریف رکھنے کے …مزید پڑھیں

حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2002ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض صحابہؓ کے ایمان افروز واقعات مکرم شیخ عبدالقادر صاحب مرحوم (سابق سوداگرمل) کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ کے متعلق مکرم مرزا عبدالحق صاحب فرماتے ہیں کہ آپؓ میں تقویٰ کا ایک خاص رنگ تھا چنانچہ ایک بار بھامبڑی …مزید پڑھیں

محترم حکیم عبدالعزیز صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اکتوبر 2002ء میں مکرم حکیم قاضی نذر محمد صاحب اپنے والد محترم حکیم عبدالعزیز صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ 1911ء میں حافظ آباد کے نزدیک پیرکوٹ ثانی میں پیدا ہوئے۔ 1932ء میں ایک خواب کی بنا پر حضرت مصلح موعود ؓ کی بیعت کی سعادت حاصل کی۔ …مزید پڑھیں

محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اپریل 2002ء میں مکرم پروفیسر عباس بن عبدالقادر شہید کی سیرت کا بیان آپ کی بیٹی مکرمہ مریم بنت عباس صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم پروفیسر عباس بن عبدالقادر صاحب کا تعلق صوبہ بہار کے شہر بھاگلپور سے تھا۔ آپ کے والد محترم حضرت پروفیسر عبدالقادرؓ اور آپ …مزید پڑھیں

سیرۃ حضرت مصلح موعودؓ (عائلی زندگی)

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی عائلی زندگی کی ایک جھلک کے عنوان سے حضرت سیدہ مہر آپاؒ کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ فروری 1999ء میں ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ آپ بیان فرماتی ہیں کہ حضورؓ اپنی عائلی زندگی کے ہر شعبہ میں بھی پوری دلچسپی لیتے تھے۔ آپؓ بہت اچھا کھانا پکانا …مزید پڑھیں

حضرت مصلح موعودؓ کا پاکیزہ بچپن

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ مئی 1999ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے بچپن کے خوبصورت واقعات مکرم راجہ برہان احمد طالع صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مصلح موعودؓ قریباً تین سال آپ سے انگریزی پڑھتے رہے اور مولوی صاحبؓ کا مکان آپؓ کے مکان سے …مزید پڑھیں

خواب میں زیارتِ رسولﷺ

حضرت سید عزیز الرحمن صاحب بریلوی کا بیان ہے کہ ایک دفعہ میرے ایک تایا زاد بھائی سید فیروز شاہ صاحب قادیان آئے ۔ وہ قاری بھی تھے۔ انہوں نے حضرت مسیح موعودؑ کو قرآن شریف سنایا۔ آپؑ سن کر بہت خوش ہوئے۔ پھر انہوں نے عرض کی کہ حضور! مَیں چاہتا ہوں کہ رسول …مزید پڑھیں

حضرت چودھری محمد ظفراللہ خانصاحبؓ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اگست 1999ء میں حضرت چودھری محمد ظفراللہ خان صاحبؓ کے بعض خطوط مکرم امتہ الحفیظ جمن صاحبہ آف ہالینڈ نے نقل کرکے بھجوائے ہیں جن سے حضرت چودھری صاحب کی عظمت کردار اور اعلیٰ اخلاق کا انداز ہوتا ہے۔ مضمون نگار لکھتی ہیں کہ آپؓ نے ہمیشہ ہی میرے خط کا جواب دیا …مزید پڑھیں

فرشتہ صفت چہرہ سچائی کا مظہر ہوتا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 جون2012ء میں مکرم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب کا ایک مختصر مضمون شاملِ اشاعت ہے۔ یہ مضمون 20مارچ 2012ء کی اخبار روزنامہ ’’جنگ‘‘ لندن میں شائع ہونے والی اُس تحقیقی رپورٹ کے حوالہ سے قلمبند کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ چہرے کے تأثرات انسان کے اندر کی …مزید پڑھیں

میجر جنرل ڈاکٹر نسیم احمد صاحب اور آپ کے والد محترم ڈاکٹر عبداللہ صاحب

محترم میجر جنرل ڈاکٹر نسیم احمد صاحب کے والد محترم ڈاکٹر عبد اللہ صاحب کوئٹہ میں پریکٹس کیا کرتے تھے اور وہاں امیر جماعت احمدیہ بھی تھے۔ بہت باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ 1960ء میں جب محترم نسیم صاحب ڈاکٹر بننے کے بعد کوئٹہ گئے تو وہاں کے دوسرے ڈاکٹروں نے آپ کو اپنے ایک …مزید پڑھیں

متقی بن جاؤ علم خود بخود ہی آ جائے گا

حضرت منشی محمد دین صاحب رضی اللہ عنہ بیان کرتے تھے کہ جب پہلی بار وہ قادیان تشریف لائے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام مسجد مبارک میں تشریف فرما تھے اورآپؑ کی مجلس میں نامور علماء اور بزرگ تشریف رکھتے تھے۔ منشی صاحبؓ حضورؑ کے کندھے دبانے لگے تو یہ خیال آیا کہ ’’محمد …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سیالکوٹ میں قیام

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام 1864ء سے 1868ء تک سیالکوٹ میں بسلسلہ ملازمت قیام فرما رہے۔ اخبار زمیندار کے بانی محترم منشی سراج الدین صاحب آپکے بارے میں لکھتے ہیں: ’’ہم چشم دید شہادت سے کہہ سکتے ہیں کہ جوانی میں بھی نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے‘‘۔ حضورؑ کی ابتدائی زندگی کے …مزید پڑھیں

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی راست بازی

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عمر 25،30 برس تھی جب آپؑ کے والد صاحب کا درخت کاٹنے پر کچھ غرباء سے تنازعہ ہوا۔ مقدمہ درج ہوا اور مخالف فریق نے حضورؑـ کا نام بھی گواہوں میں لکھوا دیا۔ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام دو دیگر گواہان کے ہمراہ کچہری کی طرف روانہ ہوئے تو …مزید پڑھیں