تحریک جدید کا صد سالہ خلافت سوونیئر

تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان نے صدسالہ جشن خلافت کے حوالہ سے ایک ضخیم سوونیئر شائع کیا ہے۔ A4 سائز اور عمدہ کوالٹی کے 313 صفحات پر مشتمل یہ مجلہ نہایت دیدہ زیب ہے اور مواد، ترتیب، تزئین اور پیشکش کے حوالہ سے یقینا قابل تعریف ہے۔ بیک وقت پانچ زبانوں (اردو، انگریزی، عربی، فرانسیسی…

صد سالہ جشن خلافت نمبر – خصوصی اشاعتیں

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم اپنی صدسالہ جشن خلافت کی تقریبات کو دنیابھر میں منارہے ہیں۔ اسی حوالہ سے میں مختلف اخبارات و رسائل جہاں خصوصی اشاعتوں کو پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں وہاں جماعت ہائے احمدیہ کی مختلف شاخوں کی طرف سے خصوصی سووینئرز بھی شائع کئے جارہے ہیں۔ ہفت…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر 2006ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ نے 18؍دسمبر 2006ء کو اپنا سالانہ نمبر شائع کیا جس میں حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ مشرق بعید کے حوالہ سے خصوصی مضامین، اہم رپورٹس، چیدہ چیدہ معلومات اور چند تصاویر بھی شائع کی گئیں۔ بڑے سائز کے قریباً ایک سو صفحات پر مشتمل یہ ضخیم…

احمدیہ گزٹ کا فضل عمر ہسپتال نمبر

فضل عمر ہسپتال ربوہ کی بنیاد 20؍فروری 1956ء کو رکھی گئی تھی اور اس کا افتتاح حضرت مصلح موعودؓ نے 1958ء میں فرمایا۔ جماعت احمدیہ امریکہ کے انگریزی ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کا اپریل 2006ء کا شمارہ ’’فضل عمر ہسپتال ربوہ نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس میں نہ صرف ہسپتال کے کوائف، اس…

تعارف کتاب : حضرت خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے قضائی فیصلے و ارشادات

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 24؍مئی 2019ء اور 27؍مئی 2019ء ۔ خلافت نمبر) تعارف کتاب حضرت خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے قضائی فیصلے و ارشادات نام کتاب: ’’حضرت خلیفۃالمسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے قضائی فیصلے و ارشادات‘‘ ناشر: دارالقضاء سلسلہ عالیہ احمدیہ ربوہ سن و مقام اشاعت: 2019ء۔ UK ضخامت : 592صفحات مبصر:فرخ سلطان محمود…

لجنہ اماء اللہ جرمنی کا ’’خدیجہ‘‘

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ کا 2005ء کا شمارہ بڑے سائز کے A5 سائز کے قریباً ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا بیشتر حصہ خلفاء سلسلہ کے بیان فرمودہ نصیحت آموز ارشادات پر مبنی ہے جن میں عورتوں کی مخصوص کمزوریوں کے دُور کرنے اور اُن میں اخلاقی ترقی اور تربیتی…

ماہنامہ ’’النور‘‘ کا الوصیت نمبر

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ کا جنوری 2005ء کا خصوصی شمارہ ’’الوصیت نمبر‘‘ کے حوالہ سے شائع کیا گیا ہے۔ انگریزی اور اردو زبانوں میں A4 سائز کے ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل اس رسالہ میں بہت عمدہ مضامین، منظوم کلام اور قیمتی تصاویر شامل ہیں۔ اس رسالہ میں نظام وصیت کی…

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ کا سیدنا طاہرؒ نمبر

2005ء کے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے اپنے محبوب آقا سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں شائع کیا جانے والا ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ نہایت خوبصورت گیٹ اَپ اور چار صد صفحات کے نہایت قیمتی دستاویزی مواد اور بے شمار تاریخی رنگین تصاویر پر مشتمل…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر 2004ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر برائے 2004ء سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دورہ مغربی افریقہ کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ حضور انور نے اس دورہ میں جن چار ممالک (غانا، بورکینافاسو، بینن اور نائیجیریا) کا دورہ فرمایا، اُن ممالک کی تاریخ ، اُن ممالک میں احمدیت کا آغاز اور…

چند احمدی رسائل و جرائد

٭ 2005ء کے آغاز کے ساتھ جماعت احمدیہ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو نے احمدیہ لٹریچر میں ایک نیا اضافہ کرتے ہوئے اپنے ششماہی رسالہ ’’الذکر‘‘ کا اجراء کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت بابرکت فرمائے۔ انگریزی زبان میں شائع ہونے والے، A5سائز کے 48صفحات پر مشتمل اس رسالہ میں متعدد علمی مضامین اور حضرت خلیفۃالمسیح…

رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن کا اجراء

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے مجلس انصاراللہ برطانیہ کے زیراہتمام ایک دوماہی رسالہ کا آغاز مارچ 2004ء سے کیا گیا ہے جس کا نام سیدنا حضورانور ایدہ اللہ نے “انصارالدین” تجویز فرمایا ہے۔ اس رسالہ کا پہلا شمارہ خوبصورت رنگین ٹائٹل کے علاوہ A4 سائز کے 48؍ صفحات…

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کا رسالہ النداء (سالانہ نمبر 2004ء)

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے جریدہ ’’النداء‘‘ کا سالانہ نمبر A4 سائز کے ڈیڑھ سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جو انگریزی اور اردو میں تیار کئے گئے ہیں۔ اطفال کے لئے سولہ خصوصی صفحات بھی اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے رنگین صفحات بھی اس شمارہ کی زینت ہیں جن…

تعارف کتاب: بدایۃ المجتھد

علم فقہ کی مشہور کتاب بدایۃ المجتھد کے مصنف محمد بن احمد بن محمد بن احمد بن رشد (520ھ 595-ھ) المعروف ابن رشد ہیں جو اندلس کے ایک مشہور فقیہ تھے جو دینی مسائل میں اجتہاد سے کام لیتے تھے۔ آپ قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) کے منصب جلیلہ پر فائز ہوئے۔ آپ کی کتاب ’’بدایۃالمجتھد‘‘…

رسالہ ’’النداء‘‘ کینیڈا کا تعارف

مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا ہر سال اپنا رسالہ ’’النداء‘‘ شائع کرتی ہے جس میں مجلس کی سال بھر کی مساعی کے علاوہ بہت سے دلچسپ علمی اور تربیتی مضامین بھی شامل اشاعت کئے جاتے ہیں۔ امسال شائع ہونے والا ضخیم مجلہ A4 سائز کے ایک سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ اردو اور…

’’بدر‘‘ قادیان کی خصوصی اشاعت ’’صحافت نمبر‘‘

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان نے جلسہ سالانہ قادیان 2002ء کے موقع پر اخبار کا ’’صحافت نمبر‘‘ شائع کیا ہے جو A3 سائز کے 48 صفحات پر مشتمل ہے اور یادگار تصاویر اور تاریخی معلومات سے مزین ہے۔ اس شمارہ میں جہاں جماعت احمدیہ کی سو سالہ صحافت کی تاریخ کو مختلف پہلوؤں سے یکجا کرکے…

عربی رسائل کے عرب دنیا پر اثرات

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کے صحافت نمبر 2002ء میں جماعت احمدیہ کے عربی رسائل کا تعارف اور اُن کے عرب دنیا پر حیرت انگریز اثرات سے متعلق ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے جو مکرم عبدالمومن طاہر صاحب (انچارج عربک ڈیسک) نے تحریر کیا ہے۔ البشریٰ (کبابیر) یہ عربی ماہنامہ حضرت مولوی ابوالعطاء صاحب جالندھری…

ریویو آف ریلیجنز کے اثرات

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان صحافت نمبر 2002ء میں انگریزی رسالہ ’’ریویو آف ریلیجنز‘‘ کے ایک سو سال مکمل ہونے پر ایک تفصیلی مضمون بقلم مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب شامل اشاعت ہے۔ 27؍دسمبر 1891ء کو پہلا جلسہ سالانہ قادیان منعقد ہوا جس کے لئے 7؍دسمبر کو دیئے جانے والے اشتہار میں حضرت مسیح موعودؑ…

سہ ماہی ’’ھوالشافی‘‘ جرمنی

(تعارف: فرخ سلطان محمود) جماعت احمدیہ جرمنی کے شعبہ ہومیوپیتھی نے 2003ء کا آغاز ایک سہ ماہی رسالہ کے اجراء کے ساتھ کیا جو باقاعدگی سے اس کے بعد شائع ہورہا ہے۔ A5سائز کے قریباً 24 صفحات پر شائع ہونے والے اس مختصر سے رسالہ میں دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی…

تعارف کتاب ’’درِّ ثمین فارسی‘‘

تعارف کتاب ’’درِّثمین فارسی‘‘ (مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 22 مارچ 2019ء) سرورق : درِّثمین فارسی۔ (حصّہ اوّل و دوم) مصنّفہ : فارسی منظوم کلام سیّدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پبلشر : لجنہ اماءِاللہ ضلع کراچی شائع شدہ : لندن ایڈیشن : اوّل تاریخ طباعت: جولائی 2018ء تعداد کُل صفحات (دونوں حصّے) : 690…

ماہنامہ انصاراللہ کا خصوصی نمبر = حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

مارچ 2000ء کا ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ ایک خصوصی اشاعت ہے جو حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی یاد میں مدون کیا گیا ہے۔ یہ خاص پرچہ بہت سے عمدہ مضامین اور تاریخی تصاویر پر مشتمل ہے جو حضرت صاحبزادہ صاحب کی ذاتی زندگی اور جماعتی خدمات کے ساتھ ساتھ آپ کی سیرۃ کے متعدد…

تعارف کتاب ’’انوارِ خلافت‘‘

(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 8 مارچ 2019ء) تعارف کتاب ’’انوارِ خلافت‘‘ (فرخ سلطان محمود) سرورق : انوارِ خلافت (اردو) مصنّفہ: مجموعہ خطابات سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ پبلشر : اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ یوکے ایڈیشن اوّل (از قادیان) : 1916ء ایڈیشن اوّل (از یوکے) : 2019ء تعداد صفحات: 193 قیمت : 1.50£ ڈیڑھ پاؤنڈ (برطانیہ میں) آج…

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کا چھوٹی آپا نمبر- حضرت سیدہ (ام متین) مریم صدیقہ رحمہا اللہ

حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ رحمھا اللہ حرم حضرت مصلح موعودؓ (آپ جماعت میں چھوٹی آپا کے نام سے بھی معروف ہیں) حضرت سیدہ مریم صدیقہ 7؍اکتوبر 1918ء کو حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کی دوسری بیوی سے پیدا ہوئیں۔ اُن کی پہلی بیوی کے ہاں کوئی اولاد نہ تھی۔ حضرت سیدہ توام پیدا…

مجلس انصاراللہ جرمنی کا سووینئر 2000ء

مجلس انصاراللہ جرمنی نے گزشتہ سال 2000ء میں اپنا پہلا ضخیم سووینئر شائع کیا جو دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی معلومات کا مرقع ہے۔ اردو اور جرمن زبانوں میں مختصر عمدہ مضامین کے علاوہ متعدد رنگین تصاویر اس مجلہ کی زینت ہیں۔ تاہم اگر مجالس کی کارگزاری کو بھی اس میں محفوظ کیا…

احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کی خصوصی اشاعت (جلسہ سالانہ نمبر)

اس وقت ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کی خصوصی اشاعت (از اگست تا نومبر 2000ء) ہمارے پیش نظر ہے۔ قریباً دو سو صفحات پر مشتمل اس اشاعت میں کینیڈا کے 24ویں جلسہ سالانہ 2000ء کے حوالہ سے اہم رپورٹس، یادگار تصاویر، جلسہ کے موقع پر کی جانے والی عالمانہ تقاریر اور مہمانانِ کرام کے خطابات یکجا…

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کا ملینئم نمبر

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کا 16 تا 23 نومبر 2000ء کا شمارہ نئے عیسوی ملینئم کی خصوصی اشاعت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ فُل سکیپ سائز کے سوادو سو صفحات پر مشتمل یہ ضخیم شمارہ بہت سے علمی اور تحقیقی مضامین اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ایسے خصوصی مضامین کا تعلق عموماً عیسائیت…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر1999ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ نے اپنے سالانہ نمبر 1999ء کا انتساب صحابہ رسولﷺ کے نام کیا ہے۔ نہایت عمدہ مضامین اس شمارہ کی زینت ہیں اور صحابہ کرام کے روشن کردار کے ہر پہلو کو اجاگر کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا: میرے صحابہ کے دل میں اللہ ہی اللہ ہے۔ انہیں…