تبصرہ کتاب : ’’صحیفۂ عشق‘‘

تعارف کتاب: ’’صحیفۂ عشق‘‘ مجموعہ کلام جناب مبارک احمد ظفر صاحب (از محمود احمد ملک ایڈیٹر ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ لندن) مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کا مجموعہ کلام ’’صحیفۂ عشق‘‘ چند ماہ پہلے ہی منظر عام پر آیا ہے اور ہاتھوں ہاتھ لیا گیا ہے۔ ایسی داستانِ عشق میں دیگر داستانوں کی طرح نمایاں پہلو…

جلسہ اعظم مذاہب لاہور 1896ء اور ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘

(مطبوعہ رسالہ اسماعیل جنوری تا مارچ 2013ء) تاریخ احمدیت کا ایک زرّیں باب جلسہ اعظم مذاہب لاہور 1896ء اور ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ ( فرخ سلطان محمود۔ یوکے) 1896ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ادیان عالم پر اسلام کی برتری اور دنیابھر کی الہامی کتب پر قرآن کریم کی عظمت…

رسالہ ’’خدیجہ‘‘ کا سیرت صحابیات نمبر

لجنہ اماء اللہ جرمنی کا جریدہ ’’خدیجہ‘‘ کا شمارہ نمبر 1 برائے سال 2011ء اس وقت زیرنظر ہے۔ یہ ضخیم شمارہ سیرت صحابیات کے حوالہ سے مرتب کیا گیا ہے جس میں A4 سائز کے 168 صفحات پر مشتمل حصہ جرمن زبان میں ہے۔ اردو زبان میں 128 صفحات شامل اشاعت ہیں۔ ایک اہم امر…

خدمت خلق کے موضوع پر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر 2011ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا سالانہ نمبر 2011ء خدمت خلق کے حوالہ سے خاص نمبر کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ 120 صفحات پر مشتمل یہ خصوصی اشاعت بنیادی طور پر تین حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قرآن و حدیث کے ارشادات نیز حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام…

دو عظیم الشان کتب ’نسیم دعوت‘ اور ’سناتن دھرم‘ کا پس منظر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9ستمبر 2011ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کے قلم سے رقم کردہ ایک مضمون میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دو عظیم الشان کتب کا ایمان افروز پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ ابتداء 1903ء میں قادیان کے بعض نواحمدیوں نے ’’آریہ سماج اور قادیان کا مقابلہ‘‘ کے عنوان سے…

’’اِس ڈھب سے‘‘

دین اسلام میں شعر کہنے یا شاعر کہلانے کی جو گنجائش موجود ہے وہ کلیۃً ایسی اصلاحی شاعری ہے جس کے ذریعے ہمارے دین کا بول بالا ہو، خالق حقیقی کی محبت اور اُس کا قرب حاصل ہو، اصلاحِ خلق کی سعی پیش نظر ہو اور اصلاح نفس بھی اس کا منطقی نتیجہ ہو۔ چنانچہ…

کتاب ’’نشیمن‘‘ کا تعارف

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ مئی جون 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے محترمہ امۃالباسط ایاز صاحبہ کی کتاب ’’نشیمن‘‘ کا تعارف شامل اشاعت ہے۔ اس دلچسپ کتاب میں مختصر لیکن نہایت سبق آموز اور ایمان افروز مضامین جمع کردیئے گئے ہیں۔ گویا جس طرح رنگ برنگے تنکوں، دھاگوں اور پھولوں کی…

ماہنامہ ’’المنار‘‘ انٹرنیٹ گزٹ

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی خوبصورت روایات اور نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کی مسحورکُن یادیں اس زمانہ کے طلبا کے ذہنوں سے کبھی محو نہیں ہوسکتیں جنہوں نے اس کالج کے قومیائے جانے سے قبل وہاں کے شفیق اساتذہ سے کسب فیض کیا تھا۔ سرکاری ملکیت قرار دیئے جانے کے بعد اس شاندار علمی درسگاہ…

’’برفیلی دھوپ‘‘

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ) مجلس انصاراللہ برطانیہ کے ماہنامہ ’’انصارالدین‘‘ برائے جنوری۔ فروری 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے مکرم طفیل عامر صاحب کے کلام ’’برفیلی دھوپ‘‘ پر تبصرہ شائع ہوا ہے۔ مختصر بحر میں آپ کا آسان انداز، سادہ زبان اور بے ساختہ پن تو متأثر کُن ہے ہی لیکن مضمون کی گہرائی…

تعارف کتاب: سرزمین افغانستان اور شہداء احمدیت کی خونچکاں داستاں

زندہ قوموں کی ایک یہ نشانی بھی ہوا کرتی ہے کہ اس کے قلم کار اپنی قوم کی خاطر قربانیاں پیش کرنے والوں کے روشن کردار کو بیان کرنے اور اُن کی پاکیزہ یادوں کو ہمیشہ فزوں تر رکھنے کی کوشش کرتے چلے جاتے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے قربانیوں کے واقعات اور اُن…

مکرم محمود عالم ملک صاحب کی خودنوشت ’’سفر حیات‘‘

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ مارچ اپریل 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے ایک کتاب ’’سفر حیات‘‘ پر تبصرہ شامل اشاعت ہے۔ اگرچہ سچائی کسی مصنوعی دلیل کی محتاج نہیں ہوتی تاہم سچائی کو قبول کرنا اور خصوصاً ایسی سچائی کو قبول کرنا جس کے نتیجے میں دنیاوی تکالیف اور مصائب کا…

محترم مسعود احمد خان دہلوی صاحب کی خودنوشت ’’سفر حیات‘‘

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ ستمبر واکتوبر 2011ء میں فرخ سلطان محمود کے قلم سے کتاب ’’سفر حیات‘‘ پر تبصرہ شامل اشاعت ہے۔ یہ کتاب خودنوشت سوانح ہے جو ایک قادرالکلام اور منفرد طرز کے انشاء پرداز محترم مسعود احمد خانصاحب دہلوی کے قلم کا شاہکار ہے۔ سلیس اور رواں تحریر مصنف کی ذاتی…

رسالہ ’’الھدیٰ‘‘ کا خلافت جوبلی نمبر

جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے رسالہ ’’الھدیٰ‘‘ کا ضخیم ’’صد سالہ خلافت جوبلی نمبر‘‘ A4 سائز کے 216 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے 194 انگریزی حصہ میں اور باقی اردو حصہ میں شامل ہیں۔ رسالہ میں حضور انور ایدہ اللہ کا خلافت جوبلی پیغام نیز وزیراعظم آسٹریلیا اور دیگر اہم قومی راہنماؤں کے تہنیتی…

ماہنامہ ’’النور‘‘ ناروے کا خلافت نمبر

ماہنامہ ’’النور‘‘ ناروے کا دسمبر 2009ء کا شمارہ خلافت صد سالہ جوبلی کے حوالہ سے خصوصی اشاعت ہے۔ A4 سائز کے 140 صفحات پر مشتمل یہ رنگین دستاویز بنیادی طور پر جماعت احمدیہ ناروے کے مختلف شعبہ جات اور ذیلی تنظیموں کے زیراہتمام صدسالہ خلافت جوبلی کے سال میں ہونے والی تمام تقاریب اور عمومی…

جناب سلیم شاہجہانپوری صاحب اور ان کا ادبی کام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18جولائی 2008ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب نے کہنہ مشق ادیب و شاعر جناب سلیم شاہجہانپوری (1911ء-2007ء) کی دو درجن کتب میں سے چند ایک کا تعارف اختصار سے پیش کیا ہے۔ سلیم شاہجہانپوری صاحب کے والد محترم کی وفات کے بعد حضرت علامہ مختار شاہجہانپوری صاحبؓ نے کمسن سلیم کو…

جماعت احمدیہ برطانیہ کا ’’صدسالہ خلافت سوونیئر‘‘

خلافت احمدیہ کے صدسالہ جشن تشکر کے موقعہ پر جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے ایک ضخیم سوونیئر شائع کیا گیا۔ اردو اور انگریزی میں A4 سائز کے پونے چھ سو صفحات پر مشتمل اِس سوونیئر کا کاغذ، طباعت، ڈیزائننگ اور پیشکش نہایت عمدہ ہونے کے علاوہ اسے مضبوط جلد سے بھی مزین کیا گیا…

جماعت جرمنی کا صد سالہ خلافت سووینئر

جماعت احمدیہ جرمنی کا صد سالہ خلافت احمدیہ جوبلی سووینئر A4 سائز کے تین صد سے زائد رنگین صفحات پر مشتمل ہے اور نہایت دیدہ زیب انداز میں اردو زبان میں شائع کیا گیا ہے۔ سرورق خوبصورت آرٹ کا نمونہ ہے۔ یہ سووینئر عمدہ کیلی گرافی، تاریخی و معلوماتی مضامین، خوبصورت نظموں اور بے شمار…

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کا سیدنا طاہر نمبر

مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا رسالہ ’’نورالدین‘‘ (2008ء شمارہ 3) ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ کے طور پر ایک خصوصی اشاعت ہے۔ A4 سائز کے قریباً چارصد صفحات پر مشتمل اِس ضخیم رسالہ کے اڑہائی صد صفحات جرمن زبان میں جبکہ باقی اردو زبان میں ہیں۔ اگرچہ چند مضامین جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ اور…

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن ربوہ کا صد سالہ خلافت احمدیہ جوبلی سووینئر

A4 سائز کے 80سے زائد رنگین صفحات پر مشتمل جامعہ احمدیہ ربوہ کے جونیئر سیکشن کی طرف سے خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی کے موقع پر شائع کیا جانے والا نہایت دیدہ زیب سووینئر موصول ہوا ہے۔ اس قیمتی سووینئر میں نہ صرف بہت سے علمی، تربیتی اور تحقیقی مضامین شامل اشاعت ہیں بلکہ ادارہ…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا صد سالہ خلافت جوبلی نمبر

A3 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل 3؍دسمبر 2008ء کا روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا پرچہ صدسالہ جوبلی نمبر کے طور پر ایک خصوصی اشاعت ہے۔ اس شمارہ میں خلافت احمدیہ کے حوالہ سے نہایت عمدہ مضامین، خلفاء کرام کے حالات زندگی اور سیرۃ پر روشنی ڈالنے والے تاریخی واقعات، نایاب تصاویر اور…

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کا خلافت نمبر

A3 سائز کے 32 صفحات پر مشتمل 28؍مئی 2008ء کا روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ خلافت احمدیہ کے حوالہ سے خصوصی اشاعت کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں صدسالہ خلافت جوبلی کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا پیغام شائع کیا گیا ہے۔ اسی طرح موضوع کی مناسبت سے چند مضامین،…

رسالہ ’’النصرت‘‘ کا صد سالہ خلافت نمبر

لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ کا صدسالہ خلافت جوبلی کے حوالہ سے شائع ہونے والا خصوصی نمبر A4 سائز کے ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں 60 صفحات اردو میں اور باقی انگریزی زبان میں ہیں۔ اس خصوصی شمارہ میں خلافت کے حوالہ سے مختلف زاویوں سے تحریر کردہ مضامین اور…

سہ ماہی ’’زینب‘‘ کا خلافت نمبر

لجنہ اماء اللہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’زینب‘‘ کا اپریل تا جون 2008ء کا شمارہ خلافت نمبر کے طور پر شائع ہوا ہے۔ A4 سائز کے 60 صفحات پر مشتمل اس رسالہ کا دو تہائی حصہ اردو اور باقی نارویجئن زبان پر مشتمل ہے۔ اردو حصہ کے تقریباً تمام مضامین حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی…

احمدیہ گزٹ کینیڈا کا صد سالہ خلافت نمبر

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کا صد سالہ جشن خلافت نمبر (مئی و جون 2008ء) A4 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ اس خصوصی اشاعت کا نصف حصہ اردو زبان میں اور نصف انگریزی زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ اور دونوں زبانوں میں جو علمی، تربیتی اور معلوماتی…

جماعت احمدیہ امریکہ کا خلافت سووینئر

دو سو سے زائد A4 سائز کے صفحات پر مشتمل جماعت احمدیہ امریکہ کا صد سالہ جشن خلافت سووینئر موصول ہوا ہے۔ متعدد اہم علمی، تربیتی اور معلوماتی مضامین پر مشتمل یہ سووینئر ایک عمدہ پیشکش ہے جس میں اگرچہ تصاویر تو زیادہ نہیں دی گئیں لیکن زیادہ سے زیادہ معلومات کو عبارت اور گرافس…

جامعہ احمدیہ ربوہ کا صد سالہ خلافت سووینئر

جامعہ احمدیہ ربوہ (سینئر) کا اردو زبان میں شائع ہونے والا صد سالہ خلافت سووینئر A4 سائز کے دو صد سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں متعدد علمی اور تحقیقی مضامین اور جامعہ احمدیہ کی تاریخ کے حوالہ سے اہم اور تفصیلی معلومات پیش کی گئی ہیں۔ تحقیقی مضامین نہایت عمدہ ہیں جنہیں…