حضرت میر محمداسحاق صاحبؓ

حضرت میر محمداسحق صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون محترم مولانا محمد حفیظ صاحب بقاپوری نے تحریر کیا تھا جسے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2010ء میں مکرّر شائع کیا گیا ہے۔ 17؍مارچ 1944ء کی شام حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کی وفات ہوئی۔ آپؓ قادیان کی ایک محبوب ہستی تھے۔ غریبوں کے غمگسار۔ محتاجوں، یتیموں،…

مسجد بیت الحمید لاس اینجلس کی تعمیرنو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍فروری 2010ء میں مکرم شمشاد احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ امریکہ کے قلم سے مسجد بیت الحمید لاس اینجلس امریکہ کی تعمیرنو کی ایمان افروز کہانی شامل اشاعت ہے۔ امریکہ کے مغربی ساحل پر خداتعالیٰ کے فضل سے بہت ساری فعال اور منظم جماعتیں قائم ہیں۔ جہاں گزشتہ کئی سالوں میں کئی…

جو خدا کو ہوئے پیارے مرے پیارے ہیں وہی

جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے بارہ میں ذاتی یادوں کے حوالہ سے محترمہ صاحبزادی فائزہ لقمان صاحبہ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضور رحمہ اللہ کو اپنی خلافت کے آغاز میں کسی نے خط میں لکھا کہ آپ کی والدہ بہت ہی قابل…

تربیت اولاد اور سنّت نبویﷺ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍اکتوبر 2004ء کے تبرکات میں حضرت سید میر محمد اسحاق صاحبؓ کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں اولاد کی تربیت کے متعلق آنحضرتﷺ کے طرزعمل کو پیش کیا گیا ہے۔ باپ کی شفقت اور ماں کی مامتا دنیا میں ضرب المثل ہیں۔ اگر اولاد کی محبت کا جذبہ ماں باپ…

سیرت حضرت مسیح موعود ؑ اور مصلح موعود کے بعض درخشندہ گوشے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ مئی و 25؍مئی 2004ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت دو مضامین میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرۃ کو حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے بیان کیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ کے دیگر مضامین قبل ازیں 19؍مارچ اور 2؍جولائی 2004ء کے شمارہ کے اسی کالم میں…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ اور تربیت کے پہلو

سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر کی خصوصی اشاعت میں حضورؒ کی اپنی زبان سے بھی بعض تربیتی امور بیان کئے گئے ہیں۔ مثلاً ٹیلی وژن کے بارہ میں ایک سوال کا جواب آپ نے یوں دیا کہ مَیں یہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ ٹیلی وژن میں فقط خرابی ہی خرابی…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ اور تربیت اولاد

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کا سیدنا طاہرؒ نمبر میں حضورؒ کے ارشادات میں احمدی عورت کی ذمہ داریاں بھی چند صفحات میں پیش کی گئی ہیں۔ حضورؒ ایک جگہ فرماتے ہیں: ’’خواتین کو یہ وہم ہوتا ہے کہ اگر بیاہ شادی کے موقع پر ریاکاری سے کام نہ لیا گیا تو لوگوں کے سامنے ہمارا…

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی بچوں پر شفقت

٭ سہ ماہی ’’خدیجہ‘‘ کے سیدنا طاہرؒ نمبر میں ڈاکٹر امۃالرقیب صاحبہ بیان کرتی ہیں کہ ایک بار جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر بچیوں کو ترانہ ’’لآاِلٰہ اِلّااللہ‘‘ پڑھنے کی تیاری کروائی گئی اور بتایا کہ اگر حضورؒ نے اجازت مرحمت فرمائی تو ترانہ پڑھنا ہے ورنہ نہیں پڑھنا۔ جب حضورؒ تشریف لائے تو…

مکرم ملک منور احمد عارف صاحب جہلمی کی یادیں

مکرم ملک منور احمد عارف صاحب جہلمی اُسی دن ربوہ آگئے تھے جب 20؍ستمبر 1948ء کو حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور پہلی نماز ظہر پڑھائی تھی۔ آپ لکھتے ہیں کہ خاکسار نے 1954ء میں میٹرک کر لیا تھا اور پھر 1954ء سے 1995ء تک 41؍سال نظارت بیت المال آمد میں…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی سیرت مبارکہ بحیثیت ہمدرد و شفیق باپ اور خواتین کے محسن کے طور پر محترمہ صاحبزادی فائزہ لقمان صاحبہ کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ جب سے مَیں نے ہوش سنبھالا، ابا کو بہت پابندی سے نماز تہجد ادا کرنے…

محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کی خوبصورت یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 و 10؍جنوری 2003ء میں محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اپنی خوبصورت یادوں کو بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ نے ہم سب سے کہا کہ جس کو جو کام آتا ہے، وہ کرے۔ اُس وقت جماعت کو پیسے کی بہت ضرورت تھی۔ مجھے سلائی…

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍جون 2002ء میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بیٹے مکرم احمد سلام صاحب کے قلم سے اپنے والد کے بارہ میں ایک انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ (از مکرم محمد زکریا ورک صاحب) شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ میرے ابی نے جس چیز کے بارہ میں اپنے خیالات…

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت ایک انٹرویو میں محترم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب نہایت معمورالاوقات تھے، آرام طلبی کو پسند نہ فرماتے، آپ کے دل میں غنا، بے نفسی اور قناعت تھی۔ ملازمین کے ساتھ بہت حسن سلوک کرتے، اُن کے بچوں…

صحابہؓ کی خدمتِ والدین و عائلی زندگی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء میں شامل اشاعت مکرم محمد محمود طاہر صاحب کے ایک تفصیلی مضمون میں صحابہ رسولؐ کی خدمت والدین، تربیت اولاد اور عائلی زندگی کا بیان ہے۔ آنحضرتﷺ نے والدین کی نافرمانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا۔ چنانچہ وہ صحابہؓ جن کے والدین ایمان نہیں لائے تھے، وہ بھی اپنے…

تشحیذالاذہان کا سفر

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی 1999ء میں مکرم انیس احمد ندیم صاحب نے اپنے مضمون میں رسالہ کا تاریخی سفر بیان کیا ہے۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحبؓ نے 1906ء میں سترہ سال کی عمر میں ایک انجمن کی بنیاد رکھی جس کا نام حضرت مسیح موعودؑ نے تشحیذالاذہان تجویز فرمایا۔ یکم مارچ 1906ء…

حضرت مصلح موعودؓ کا پاکیزہ بچپن

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ مئی 1999ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے بچپن کے خوبصورت واقعات مکرم راجہ برہان احمد طالع صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت مصلح موعودؓ قریباً تین سال آپ سے انگریزی پڑھتے رہے اور مولوی صاحبؓ کا مکان آپؓ کے مکان سے…

خلافت لائبریری ربوہ میں بچوں کا سیکشن

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے ارشادات کی روشنی میں خلافت لائبریری ربوہ میں 1982ء میں بچوں کے لئے ایک نئے سیکشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ فروری 1989ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس سیکشن کے لئے علیحدہ عمارت کی اجازت دیتے ہوئے کتب کے علاوہ مفید اور معلوماتی ویڈیوز مہیا کرنے کا…

بچوں کو بدنی سزا

جماعت احمدیہ جرمنی کے جرمن زبان میں شائع ہونے والے سہ ماہی رسالے ’’یوگنڈ جورنال ڈیر جماعت‘‘ برائے موسم گرما 1998ء میں شائع ہونے والے بعض مضامین کا تعارف پیش ہے: بچوں کو بدنی سزا دیئے جانے کے بارے میں مکرمہ لبنیٰ افضال صاحبہ رقمطراز ہیں کہ یہ بات قابلِ افسوس ہے کہ والدین کی…

بچوں کے دانت

ابتدائی عمر میں دانتوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ آج کل نصف سے زائد بچوں کے دانت خراب ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ والدین کی لاپرواہی ہے۔ جب بچہ چند ماہ کا ہی ہو تو اسے وٹامن سی اور ڈی دینی چاہئیں کیونکہ اس میں فاسفورس اور کیلشیم ہوتا ہے…

تربیت اولادکے عملی نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 و 20؍اپریل 2012ء میں مکرم حافظ عبد الحمید صاحب کے قلم سے ایک مضمون شاملِ اشاعت ہے جس میں تربیتِ اولاد کے عملی نمونوں کے حوالہ سے چند روشن مثالیں پیش کی گئی ہیں۔ ٭ آنحضرتﷺ نے نہ صرف اپنی احادیث میں بارہا تربیتِ اولاد کے مضمون کو بیان فرمایا ہے…

مجلس انصاراللہ برطانیہ کا سالانہ اجتماع 2016ء

مجلس انصاراللہ برطانیہ کے 34ویں سالانہ اجتماع 2016ء کا انعقاد خطبہ جمعہ کے ذریعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خصوصی پیغام، علمائے سلسلہ کی تربیتی تقاریر اور معلوماتی پریزنٹیشنز، علمی اور ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد، معلوماتی نمائش، (رپورٹ: عبادہ عبداللطیف) (مطبوعہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر 2016ء) خداتعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ…

احمدی بچوں کی پہلی انجمن

محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب اپنے مختصر مضمون میں بیان کرتے ہیں کہ 1897ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی تحریک پر قادیان میں ’’انجمن ہمدردان اسلام‘‘ کی بنیاد رکھی گئی جو احمدی بچوں کی پہلی انجمن تھی جس کے مربی حضرت مولانا نورالدین صاحبؓ تھے۔ انجمن کے ممبران کی تعداد چھ سات تھی…

بچوں کے لئے احتیاطی تدابیر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 11؍اپریل 1995ء میں مکرمہ ڈاکٹر امتہ الرقیب صاحبہ اپنے مضمون میں لکھتی ہیں کہ جب بچے رینگنا یا چلنا شروع کردیں تو انہیں اپنی نگرانی میں رکھنا چاہئے اور ان کی پہنچ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نقصان کا باعث بن سکتی ہو مثلاً دوائیں، صابن، شیمپو، ماچس، سگریٹ، چھری،…

بچوں میں چھوٹے قد کی وجوہات

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اگست 1995ء میں مکرمہ ڈاکٹر امتہ الرقیب اعجاز صاحبہ کا مذکورہ بالا موضوع پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگر پیدائش کے چند ہفتے بعد والدین کو محسوس ہو کہ بچہ چڑچڑا ہے، دودھ ٹھیک سے نہیں پیتا یا اسے مستقل قبض رہتی ہے، بچہ کھیلتا یا مسکراتا نہیں…

تربیت اولاد کے نفسیاتی پہلو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جون 1995ء میں مکرم پروفیسر میاں محمد افضل صاحب نے ایک مضمون مشہور سوئس ماہرِ نفسیات ژالی پیا ژے کی تحقیق سے متاثر ہوکر تحریر کیا ہے۔ آپ لکھتے ہیں کہ تربیت سے پہلے بچوں کو سمجھنا زیادہ ضروری ہے اور یہ کہ تربیت کو بنیادی طور پر چار ادوار میں تقسیم…