دو فرزندان احمدیت… محاذ جنگ پر- فلائنگ آفیسر محمد شمس الحق ستارۂ جرأت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍ستمبر 2006ء میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے چند ایسے فرزاندان احمدیت کا مختصر تعارف اور اُن کی جرأت کے بعض واقعات بیان کئے گئے ہیں جنہیں قومی ہیرو بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ فلائنگ آفیسر شمس الحق 31؍اکتوبر 1947ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کراچی…

نظام وصیت کے پہلے موصی – حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ کا جون 2005ء کا شمارہ ’’وصیت نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ اس شمارہ میں پہلے موصی حضرت بابا محمد حسن صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اگرچہ عملاً پہلی وصیت نورالدین صاحب ولد اللہ بخش صاحب آف لاہورنے کی تھی لیکن…

تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کی وجہ امتیاز

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27اکتوبر 2005ء میں مکرم حافظ محمد صدیق صاحب تعلیم الاسلام ہائی سکول کی حسین اور دلکش یادیں بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آج سے تقریباً چالیس سال قبل تعلیم الاسلام ہائی سکول کی پروقار عمارت میں خالص دینی ماحول میں خاکسار کو اپنے بزرگ اساتذہ کے قدموں میں بیٹھ کر شرف…

ڈاکٹر عبد السلام کے متعلق ایک انجینئر کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 مئی 2005ء میں محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بارہ میں جناب رمیض احمد ملک صاحب سابق چیف انجینئر محکمہ انہار پنجاب کا مضمون (مرسلہ: ظہور الدین بابر صاحب) شامل اشاعت ہے جو اُن کی کتاب سے لیا گیا ہے۔ مئی 1940ء میں میٹرک کے امتحان کا نتیجہ نکلا تو گورنمنٹ ہائی…

اعزازات

2006ء اور 2007ء کے مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہونے والی اعزازات کی خبروں سے انتخاب پیش ہے: ٭ مکرم ڈاکٹر قمر احمد شمس صاحب حال NASA (امریکہ) کو مندرجہ ذیل دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ 1۔ Whitcomb ایوارڈ ایسے سینسرز بنانے پر ملا جس سے ہوائی جہاز کے Landing Gear Fluid کا لیول…

مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍ستمبر 2005ء میں مکرم مقبول احمد صدیقی صاحب نے ایک مضمون میں اپنے بھائی مکرم شکیل احمد صدیقی صاحب کے حالات زندگی اور اعلیٰ اخلاق پر روشنی ڈالی ہے۔ 1990ء کے رمضان المبارک میں مکرم شکیل صدیقی صاحب نے مسجد بیت الحمد سمن آباد لاہور میں اعتکاف کیا اور پھر میٹرک کے…

ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جون 2004ء میں مکرم قیصر محمود صاحب کے قلم سے ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کی سوانح شامل اشاعت ہے۔ دھیان سنگھ 29؍اگست 1905ء کو الہ آباد میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ فوج میں صوبیدارتھا۔ اپنے خاندان کے بار بار نقل مکانی سے وہ اپنی تعلیم بھی…

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس کا دورہ غانا

روزنامہ ’الفضل‘ ربوہ30؍اپریل 2005ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے 2004ء میں کئے جانے والے دورہ غانا کے چند روح پرور واقعات اور ایمان افروز جھلکیاں مکرم مولانا عبدالوہاب بن آدم صاحب امیر و مبلغ انچارج غانا کے قلم سے شامل اشاعت ہیں۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے علم میں…

زوآلو جسٹ آف ائیر 2002ء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍اپریل 2004ء میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق مکرم پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف خان صاحب سابق پروفیسر تعلیم الاسلام کالج ربوہ حال مقیم امریکہ کو سال 2002ء کا زوآلوجسٹ آف دی ائیر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس خبر کے ساتھ اخبار میں مکرم ڈاکٹر صاحب کا مختصر تعارف بھی پیش…

برصغیر کے چند نوبیل انعام یافتگان

ماہنامہ ’’خالد‘‘ اکتوبر 2003ء میں مکرم خواجہ عاصم منظور صاحب نے برصغیر کے چند نوبیل انعام یافتگان کا تعارف کروایا ہے۔ رابندرناتھ ٹیگور برصغیر پاک و ہند کے سب سے پہلے نوبیل انعام پانے والے بنگال کے مشہور شاعر’’رابندر ناتھ ٹیگور‘‘ تھے جن کو 1913ء میں ان کی مشہور زمانہ کتا ب ’’گیتا نجلی‘‘ (بہار…

’’ڈاکٹر عبد السلام کو سلام‘‘

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جنوری 2005ء میں مکرمہ زینت محمود صاحبہ کے محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے بارہ میں ایک انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ (از مکرم حافظ سمیع اللہ صاحب) شامل اشاعت ہے۔ 1925ء میں ضلع جھنگ کے ایک فرد کو اس کی دعاؤں کے نتیجہ میں یہ رؤیا دکھائی گئی کہ ایک بچہ اس…

اعزازات

2005- 2004ء کے شماروں میں درج ذیل اعزازات کا اعلان شائع ہوا: ٭ مکرم پروفیسر ڈاکٹر صابرالدین صدیقی صاحب کو روس کا بین الاقوامی اعزاز ’’پشکن میڈل‘‘ دیا گیا ہے۔ یہ روس کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو روس سے باہر روسی زبان و ادب کی خدمت کرنے والے کو دیا جاتا ہے۔ مکرم…

محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب – پہلے یورپین واقف زندگی اور مبلغ احمدیت

پہلے یورپین واقف زندگی اور فدائی مبلغ احمدیت محترم بشیر احمد آرچرڈ صاحب (محمود احمد ملک) (مطبوعہ رسالہ انصارالدین یوکے- جنوری و فروری 2019ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس…

’نُصِرْتَ بِالرُّعْبِ‘ کا شاندار ظہور

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 22 مارچ 2019ء) ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2012ء میں مکرم عبدالرّب انور محمود خان صاحب کے قلم سے کیپیٹل ہِل (امریکہ) میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے لیکچر کا آنکھوں دیکھا حال شامل اشاعت ہے۔ ایک موقع پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ دوسرے انبیاء پرمجھے چھ باتوں…

کامرانی جس کے مضمر نام میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍جولائی 2002ء میں شامل اشاعت محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کی یاد میں کہی گئی مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: کامرانی جس کے مضمر نام میں ہو کے منصور و مظفر چل بسا دورِ حاضر کا وہ اک مرد عظیم غرب سے وہ فخرِ خاور…

محترم شیخ نصیرالدین احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جون 2003ء میں مکرم مولانا محمد صدیق صاحب گورداسپوری کے قلم سے مکرم شیخ نصیرالدین احمد صاحب مربی سلسلہ کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ آپ محترم ڈاکٹر بدرالدین صاحب کے صاحبزادے تھے جنہیں سالہا سال بورنیو میں اعزازی طور پر دعوت الی اللہ کی سعادت عطا ہوئی تھی۔ اور حضرت خان…

کوہسار

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جولائی 2003ء میں پہاڑوں کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم عامر شہزاد عادل صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ دنیا کے مختلف مقامات پر انتہائی بلند چوٹیوں کے حامل پہاڑی سلسلے موجود ہیں جن میں ہندوکش اور ہمالیہ سرفہرست ہیں۔ایک سلسلہ قراقرم ہے جو اپنی برف پوش چوٹیوں اور شاداب وادیوں…

کرکٹ کے دلچسپ ریکارڈ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 2002ء میں مکرم قیصر محمود صاحب نے کرکٹ کے بعض دلچسپ ریکارڈ بیان کئے ہیں۔ ٭ ویسٹ انڈیز کے سر گیری سوبرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ کارنامہ بعد میں انڈیا کے روی شاستری نے 1984ء میں دہرایا۔ تاہم انٹرنیشنل…

پروفیسر ڈاکٹر امۃالکریم طلعت صاحبہ

ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ ستمبر 2002ء میں مکرم ڈاکٹر طلعت علی شیخ صاحب اپنی اہلیہ مکرمہ پروفیسر ڈاکٹر امۃالکریم طلعت صاحبہ کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ ایسی احمدی خواتین میں سے تھیں جنہوں نے مذہبی حدود کے دائرہ میں رہتے ہوئے تعلیم کی اُن بلندیوں کو چھوا جن کو اگر ناممکن…

اعزازات

الفضل انٹرنیشنل کے کالم الفضل ڈائجسٹ میں 2003ء کے دوران اعزازات کے حوالہ سے درج ذیل اعلانات شامل اشاعت کئے گئے: ٭ مکرم ڈاکٹر بریگیڈیئر مسعودالحسن نوری صاحب کو ان کی اعلیٰ پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر صدر پاکستان نے ’’ستارۂ امتیاز ملٹری‘‘ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ ایک دوسری خبر کے مطابق آپ…

محترم جنرل نذیر احمد صاحب – پاک فوج کے پہلے احمدی جنرل

پاکستانی فوج میں جو احمدی پہلی مرتبہ جرنیلی کے رتبہ پر فائز ہوئے وہ محترم جنرل نذیر احمد صاحب تھے۔ کچھ عرصہ پہلے برطانوی حکومت نے تقسیم ہند کے وقت انتقال اقتدار کے تمام کاغذات تاریخ محفوظ رکھنے کی غرض سے شائع کردئے ہیں۔ ان میں ایک جگہ وائسرائے کا کمانڈر انچیف کے نام خط…

محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب

محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب زندگی کے ہر پہلو سے ایک مثالی اور ممتاز شخصیت تھے۔ اُن کی معاشرتی زندگی، دینی اسلوب، علمی کاوشیں، اخلاقی اقدار بالخصوص عجز اور انکسار قابل رشک حد تک نمایاں ہیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی اور نمایاں حیثیت ایک کامیاب ترین داعی الی اللہ کی تھی۔ روزنامہ…

محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ دسمبر 2000ء میں محترمہ ڈاکٹر عزیزہ رحمن صاحبہ کے ایک انگریزی مضمون کا ترجمہ (از محمد زکریا ورک صاحب) شامل اشاعت ہے جس میں انہوں نے اپنے والد محترم ڈاکٹر عبدالسلام کا ذکرخیر کیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ میرے والد ایک منفرد انسان اور ایک مشفق باپ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ…

محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب

محترم مولانا عطاء اللہ کلیم صاحب 7؍جنوری 2001ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍جنوری 2001ء میں آپ کے مختصر حالات زندگی شائع ہوئے ہیں۔ آپ 25؍ستمبر 1922ء کو امرتسر میں محترم میاں سراج الدین صاحب (مؤذن مسجد اقصیٰ قادیان) کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم نے 1916ء میں قبول احمدیت…

حضرت حکیم مولانا عبیداللہ بسملؔ صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍اپریل 2002ء میں حضرت حکیم مولانا عبیداللہ بسملؔ صاحبؓ کے بارہ میں ایک تفصیلی مضمون مکرم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت حکیم عبیداللہ بسمل صاحب 1852ء میں پیدا ہوئے اور 29؍ستمبر 1938ء کو آپؓ نے وفات پائی۔ آپؓ بیسویں صدی کی ایک ممتاز علمی شخصیت…

انٹرویو: نوجوان احمدی مسلم تیراک کرم منور لقمان صاحب

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ستمبر 2001ء میں عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے احمدی تیراک مکرم منور لقمان صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔ آپ 24؍اکتوبر 1978ء کو ربوہ میں پیدا ہوئے۔ ربوہ کے سوئمنگ پول میں دس سال کی عمر میں تیراکی شروع کی اور مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ 1991ء میں ضلعی سطح پر منتخب…