آنحضرتﷺ کے دور مبارک میں افریقہ کے خوش قسمت صحابہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مئی 2005ء میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب نے اپنے مضمون میں آنحضرتﷺ کے مبارک دَور میں افریقہ کے بعض خوش قسمت اصحاب کا مختصر ذکر کیا ہے۔ عرب میں افریقیوں کی آمد کا پتہ دو ذرائع سے ملتا ہے۔ اول یہ کہ عربوں کے اہل افریقہ بالخصوص شمالی علاقوں کے ساتھ …مزید پڑھیں

صحابہ رسولؐ کا انفاق فی سبیل اللہ اور ایثار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14فروری2005ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسمیع خانصاحب مضمون میں آنحضورﷺ کے صحابہ ؓ کے انفاق فی سبیل اللہ اور ایثار سے متعلق واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی آنحضرتﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! اجر کے لحاظ سے سب سے …مزید پڑھیں

حضرت زید بن حارثہ ؓ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ فروری 2005ء میں مکرم رانا خالد احمد صاحب کے قلم سے حضرت زید بن حارثہؓ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں آپ کے بارہ میں ایک مضمون ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 29مارچ 1995ء کے اسی کالم کی زینت بھی بن چکا ہے۔ نام زید، کنیت ابو اسامہ، والد …مزید پڑھیں

کمسن مجاھدہ… حضرت اُمّ ابّانؓ

ماہنامہ ’’السلام‘‘ بیلجیم کے ایک شمارہ میں مکرمہ امۃالمنان ندیم صاحبہ کے قلم سے حضرت امّ ابّانؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ عُتبہ بن ربیعہ کی خوبصورت اور بہادر بیٹی تھیں۔ کمسن ہونے کے باوجود فنون حرب سے خوب واقف تھیں اورتیر اندازی میں اس قدر کمال تھا کہ اُڑتے …مزید پڑھیں

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباسؓ قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے تھے (ازلہ اوہام)۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2004ء میں آپؓ کا تفصیلی ذکر بطور مفسر قرآن بقلم مکرم سہیل احمد ثاقب بسراء صاحب شامل اشاعت ہے۔ حضرت عبداللہؓ کے والد حضرت عباسؓ آنحضورﷺ کے چچا تھے۔آپؓ …مزید پڑھیں

حضرت طلحہ ؓ بن عبیداللہ

سہ ماہی ’’زینب‘‘ ناروے، اپریل ، مئی ، جون 2004ء میں مکرمہ نبیلہ رفیق صاحبہ کے قلم سے حضرت طلحہؓ بن عبیداللہ کے تفصیلی حالات شامل اشاعت ہیں جن کا شمار آنحضورﷺ کے عشرہ مبشرہ اصحاب میں ہوتا ہے۔ آپؓ کا تعلق قریش کے قبیلہ تیمی سے تھا۔ صحیح بخاری میں آپ کا نام حضرت …مزید پڑھیں

حضرت عمر بن الخطابؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2004ء میں مکرم حافظ عبد الحئی صاحب کے قلم سے حضرت عمرؓ بن الخطاب کی پاکیزہ زندگی کے نادر واقعات شامل اشاعت ہیں۔ موعود خلیفہ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ جاہلیت کے زمانہ میں مَیں قریش کے تیس اشخاص کے ساتھ بغرض تجارت شام گیا۔ مجھے ایک ضروری کام پڑا تو …مزید پڑھیں

حضرت لبید بن ربیعہ العامریؓ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ جنوری 2005ء میں حضرت لبید بن ربیعہ العامریؓ کے بارہ میں مکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ ایک محفل شعر و سخن میں عرب کے ممتاز ترین شعراء اپنا کلام پیش کر رہے تھے۔ ایک شاعر جب اپنا کلام پڑھتے پڑھتے اس شعر پر پہنچا کہ …مزید پڑھیں

حضرت خالدؓ بن سعید

حضرت خالدؓ بن سعید بن العاص بن امیہ کا اسلام لانے والوں میں پانچواں نمبر ہے۔ آپ کے ایمان لانے کا سبب ایک خواب بنی جس میں آپ نے دیکھا کہ آپ آگ کے ایک بہت بڑے کنارے پر کھڑے ہیں اور آپ کے والد آپ کو اُس میں پھینکنے کی کوشش کر رہے ہیں …مزید پڑھیں

امّ المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا

حضرت خدیجہؓ کی کنیت امّ ہند اور لقب طاہرہ تھا۔ آپؓ کے والد کا نام خویلد اور والدہ فاطمہ بنت زائدہ تھیں۔ عام الفیل سے پندرہ سال قبل حضرت خدیجہؓ کی پیدائش ہوئی۔ پہلے آپؓ کی نسبت ورقہ بن نوفل سے ہونا تھی جو نہ ہوسکی اور ابوہالہ سے نکاح ہوگیا۔ ابوہالہ کے بعد عتیق …مزید پڑھیں