ائمّہ حدیث و اصول حدیث

ائمّہ حدیث کی زندگی کے حالات کے مطالعہ سے اس امر کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ حدیثوں کے مؤلف کس پایہ کے انسان تھے اور دین کے علوم کی فراہمی کے لئے جس تقویٰ، دیانت اور روحانیت کی ضرورت تھی وہ اللہ تعالیٰ نے انہیں ودیعت کی ہوئی تھی۔ یہاں یہ ذکر کرنا بھی مناسب …مزید پڑھیں

حضرت امام ابن ماجہؒ

تدوین حدیث کا کام مستقل اور وسیع پیمانہ پر دوسری صدی ہجری کے آغاز میں ہوا اور تیسری صدی کے آغاز میں حضرت امام بخاریؒ نے اپنی جامع صحیح کے ذریعہ تدوین حدیث میں ایک نئے باب کا اضافہ فرمایا۔ پھر آپؒ ہی کے شاگرد حضرت امام مسلمؒ نے بخاری کے طرز تالیف پر اپنی …مزید پڑھیں

امام محمد ابن حبانؒ

چوتھی صدی کے مشہور محدث ابن حبانؒ کی کنیت ابو حاتم ہے۔ نسائیؒ کے بھی شاگرد ہیں اور اپنے وطن خراسان سے مصر تک سفر کرکے ہزاروں علماء سے فیض حاصل کیا۔ علم حدیث کے علاوہ فقہ، لغت و طب اور نجوم میں بھی کامل مہارت رکھتے تھے۔ بہت سے علماء نے آپؒ کی شاگردی …مزید پڑھیں

حضرت عبداللہ ابن المبارکؒ

حضرت عبداللہ ابن المبارک 118ہجری میں پیدا ہوئے اور ساری عمر حج، جہاد اور تجارتی سفروں میں بسر کردی۔ علم کے سمندر اور حافظ حدیث کہلاتے تھے۔ آپؒ نے فقہی مسائل، جہاد، زہد اور رقاق وغیرہ مختلف موضوعات پر بہت سی مفید کتب رقم کی ہیں۔ آپؒ کی کنیت ابوعبدالرحمان ہے۔ آپؒ کی سیرۃ کا …مزید پڑھیں

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے کارنامے

خلافت راشدہ کے بعد آنحضور ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق نیم تربیت یافتہ مسلمانوں میں جاہلی رجحانات عود کر آئے اور امت محمدیہ انتشار کا شکار ہونے لگی- 61ھ میں حضرت امام حسینؑ کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا- حرم مقدس میں جنگ و جدل شروع ہوگیا اور حجاج کی حرم پر سنگ باری سے …مزید پڑھیں

مسند احمد بن حنبلؒ

حضرت امام احمد بن حنبل کا ذکر خیر 23؍ فروری 1996ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر میں مکرم محمد احمد صاحب کے قلم سے آپؒ کی ’’مسند‘‘ پر ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے- اس مسند کا شمار علماء حدیث نے حدیث کی صحیح اور …مزید پڑھیں

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل …مزید پڑھیں

حضرت امام مالک بن انسؒ

حضرت مالک بن انس الاصبحی کا تعلق یمن کے شاہی خاندان حمیر کی شاخ ’اصبح‘ سے تھا۔ آپ کا گھرانہ نسلاً قریشی تھا۔ آپؒ کے دادا مالک بن ابی عامر کی علمیت اور دینی خدمات مسلمہ ہیں۔ انہوں نے والی یمن کے ظلم سے تنگ آکر اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہا اور حجاز میں …مزید پڑھیں