یوگنڈجورنال ڈیئر جماعت

جرمنی سے جرمن زبان میں ایک جریدہ طبع ہوتا ہے جس کا نام ہے ’’یوگنڈ جورنال ڈیئر جماعت‘‘۔ اس کے شمارہ برائے سرما1998، 1999ء میں 1999ء کے لئے ملک کے مختلف علاقوں میں پانچوں نمازوں کے اوقات شائع کئے گئے ہیں۔
رسالہ میں شامل اشاعت مکرم ہدایت اللہ ھبش صاحب کے مضمون میں مختلف نام نہاد اسلامی تنظیموں کی طرف سے کی جانے والی اُن کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے جو وہ جرمنی کے سکولوں میں اسلامی تعلیم جاری کرنے کے لئے باقاعدہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مضمون نگار کہتے ہیں کہ تہتّر فرقوں کی قرآنی اور احادیث کی مختلف تشریحات کو ایک ہی وقت میں طلباء کو سمجھانا ناممکن ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو انتہاء پسند ملاّؤں کے مفسدانہ خیالات سے بچانا بھی لازمی امر ہے۔ مضمون نگار کی رائے میں سکولوں میں ایسی اخلاقی تعلیم کیلئے وقت مقرر کیا جانا چاہئے جس میں تمام مذاہب کے اصلاحی اور روحانی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں