ہیں زلزلہ زدگاں کوہ و دمن ، ساحل پہ سمندر کی یلغار – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17مارچ 2008ء میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہیں زلزلہ زدگاں کوہ و دمن ، ساحل پہ سمندر کی یلغار
ہے صورتِ امن و اماں نہ کہیں ، نے جائے پناہ در و دیوار
اس عالم افراتفری میں اک شخص نے دی دنیا کو صدا
میں حصن حصین اس دَور کا ہوں ہے میرے پروں تلے جائے قرار
اس حال میں آؤ میری طرف اب میں ہوں حصارِ امن و اماں
ہے تیرگیِٔ شب چاروں طرف میں حا صلِ سلسلۂ انوار
اب مانے نہ مانے کوئی مگر ناہید تھی سچی بات وہی
جو اس نے کہی ، جو ہم نے سنی ، ظاہر بھی ہوئے جس کے آثار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں