ہم کو عشقِ مصطفی ؐ میں سب لقب اچھے لگے – نعتیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اکتوبر 2012ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نعت شامل اشاعت ہے۔ اس نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہم کو عشقِ مصطفی ؐ میں سب لقب اچھے لگے
ملحد و گستاخ ، کافر ، بے ادب ، اچھے لگے
ہم نے سیکھے ہیں محمدؐ سے قرینے پیار کے
زخم کھانے کے دعا دینے کے ڈھب اچھے لگے
اُن کا بھی دعویٰ یہی کہ آپؐ سے منسوب ہیں
جن کو دہشت اور تشدّد کے کسب اچھے لگے
دشمنِ جاں ہیں مرے پر اُمّتی ہیں آپؐ کے
بس اسی رشتے سے مجھ کو سب کے سب اچھے لگے
دھیرے دھیرے منکشف ہوتی ہے عظمت آپؐ کی
آپؐ گزرے سب دنوں سے بڑھ کے اب اچھے لگے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں