ہم احمدی بنات ہیں اور ناصرات ہیں – نظم

روزنامہ الفضل ربوہ 4 جنوری 2012ء میں محترم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں :

ہم احمدی بنات ہیں اور ناصرات ہیں
ہم حسنِ کائنات ہیں شیریں صفات ہیں
جلوہ فروزِ کار گہِ کائنات ہیں
ہم تلخیٔ حیات میں شاخِ نبات ہیں
ہم احمدی بنات ہیں اور ناصرات ہیں

تمکینِ دیں ملی ہمیں تسکینِ جاں ملی
صد شکر بزمِ مہدی آخر زماں ملی
محرومیوں میں نعمتِ ہر دو جہاں ملی
مُردہ ہو دل کہیں تو ہم آبِ حیات ہیں
ہم احمدی بنات ہیں اور ناصرات ہیں

جو دیکھنا ہو حسنِ قیام و خرام کو
اِک بار آکے دیکھو ہمارے امام کو
دیکھو ہمارے فکر و عمل کے نظام کو
اِک نَو بہ نَو حیات کے یہ معجزات ہیں
ہم احمدی بنات ہیں اور ناصرات ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں