ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کا ملینئم نمبر

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان کا 16 تا 23 نومبر 2000ء کا شمارہ نئے عیسوی ملینئم کی خصوصی اشاعت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ فُل سکیپ سائز کے سوادو سو صفحات پر مشتمل یہ ضخیم شمارہ بہت سے علمی اور تحقیقی مضامین اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ایسے خصوصی مضامین کا تعلق عموماً عیسائیت کے باطل عقائد کے ردّ سے ہے۔ جبکہ دیگر مضامین میں آنحضرتﷺ اور حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے علاوہ احمدیت کی تاریخ اور اس کی عظیم الشان فتوحات کے حوالہ سے بھی کئی علمی، تحقیقی اور تاریخی مضامین شامل اشاعت ہیں۔ مکرم منیر احمد خادم صاحب کی زیرادارت شائع ہونے والی یہ خصوصی اشاعت ادارہ ’’بدر‘‘ کی بہت عمدہ پیشکش ہے جو علمی سطح پر اور جماعت احمدیہ کی تاریخ کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت کی حامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں