ہر ایک آن درود و سلام ہیں جس پر – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں شہدائے لاہور کی یاد میں مکرم مظفر منصور صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہر ایک آن درود و سلام ہیں جس پر
شہید ہو کے تمہیں اُس کی آل ہونا تھا
صبا تمہارے لہو کی مہک سے رقصاں ہے
مرے چمن میں گُلوں کا قتال ہونا تھا
ہر ایک آدمی دوجے کا یاں خدا ٹھہرا
مگر مَیں خاک تھا ، مجھ کو کمال ہونا تھا
ہوا ہے جلوہ نما پھر سے اِک نیا عالَم
جو ہو رہا ہے اُسے حسبِ حال ہونا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں