کچھ عجب منظر زمیں پر جلوہ گر ہونے کو ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ26جون 2008ء میں مکرم عبدالجلیل عباد صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

کچھ عجب منظر زمیں پر جلوہ گر ہونے کو ہیں
اِذن نامے آسماں سے اِن کو اب ملنے کو ہیں
ربِّ واحد کی قسم ہوگی خلافت محترم
اِس کے قدموں میں زمین و آسماں جھکنے کو ہیں
آگ کو گلزار کر دے گا خلافت کا وجود
پیارکی بانہوں میں ساری نفرتیں مٹنے کو ہیں
بے صدا گلیاں زمانے کی لگی دینے ہیں چاپ
قافلے خوشبوکے لگتا اِن میں پھر چلنے کو ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں