کرّوبیاں ہیں سینہ سِپر آپ کے لئے – نظم

رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کے ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ میں محترم حاجی غلام محی الدین صادق صاحب مرحوم کا کلام شائع ہوا ہے۔ اِس نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

کرّوبیاں ہیں سینہ سِپر آپ کے لئے
لکھ دی گئی ہے فتح و ظفر آپ کے لئے
سرکار دو جہاں کی غلامی کے فیض سے
کھلتے ہیں آسمان کے دَر آپ کے لئے
چھوڑا جو ایک گھر تو خدائے جہان نے
سارا جہاں بنا دیا گھر آپ کے لئے
تاریکیاں ہیں دشمنِ حق کا نصیب آج
پھیلا ہوا ہے نورِ سحر آپ کے لئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں