پروفیسر کلیمنٹ ریگ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2006ء میں مکرم فخرالحق شمس صاحب کے قلم سے پروفیسر کلیمنٹ ریگ(Prof.Clement Wragge) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
پروفیسر ریگ غیرمعمولی قابلیت اور جرأت کے انسان تھے۔ انگلستان میں پیدا ہوئے اور وہاں Law Navigation Meteorology میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور موسمیات اور علم ہیئت (Astronomy) کے میدانوں میں اپنا لوہا منوایا۔ آسٹریلیا میں بھی لمبا عرصہ قیام کیا۔ وہاں آپ کو ایک اتھارٹی تسلیم کیا جاتا ہے۔ کئی کتب کے مصنف تھے۔ آپ ہندوستان کے سفر کے دوران قادیان بھی آئے اور 12مئی و 18مئی 1908ء کو حضرت مسیح موعودؑ سے ملاقات بھی کی۔ آپ نے احمدیت قبول کرلی تھی اور مرتے دم تک اس عقیدہ پر قائم رہے۔ ہندوستان کے اس سفر کے بعد آپ نیوزی لینڈ چلے گئے تھے جہاں 10دسمبر 1922ء کو آپ کی وفات ہوئی۔
2006ء میں دورۂ نیوزی لینڈ کے موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ نے پروفیسر ریگ کے ایک پوتے اور ایک پوتی سے ملاقات فرمائی اور 7مئی 2006ء کو قبرستان Pompallier تشریف لے جاکر پروفیسر ریگ کی قبر پر دعا بھی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں