وہ حسن رنگِ سخن لاجواب ہے اُس کا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍نومبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

وہ حسن رنگِ سخن لاجواب ہے اُس کا
نگاہ لطف و کرم بے حساب ہے اُس کا
وہ بولتا ہے تو خوشبو سی پھیل جاتی ہے
ہر ایک لفظ معطر گلاب ہے اُس کا
ہیں اُس کی کانوں میں رس گھولتی ہوئی باتیں
سرور و کیف میں ڈوبا خطاب ہے اُس کا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں