وہ ابرِ بہار آیا ہے مسرور ہوا دل – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ نومبر 2008ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی نظم شائع ہوئی ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پوتے عزیزم سعد شریف احمدابن صاحبزادہ مرزا وقاص احمد صاحب کی پیدائش پر ہدیۂ تہنیت پیش کرتے ہوئے کہی گئی ہے۔ اس نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے:

وہ ابرِ بہار آیا ہے مسرور ہوا دل
ایک عالمِ صد کیف و مسرت ہے چمن میں
یوں شاخِ نسب تیری ثمردار ہوئی ہے
اک غنچۂ نوخیز کھلا سرو و سمن میں
صد سالہ خلافت کا ہوا جشن بھی دوچند
تبریک کے نقارے بجے کوہ و دمن میں
یہ اخترِنَو دنیا میں تابندہ ہو یا ربّ
اور اس کا مقدر سدا رخشندہ ہو یا ربّ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں