مکرم کرنل (ریٹائرڈ) محمد عبدالخالق صاحب

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ اکتوبر 1995ء میں مکرم کرنل (ریٹائرڈ) محمد عبدالخالق صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔ آپ 1924ء میں ایک گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں آپ کے والد کے سوا کوئی اور تعلیم یافتہ نہ تھا۔ محترم ملک غلام نبی صاحب (جو جنرل اختر حسین ملک صاحب کے والد تھے) کی تبلیغ سے آپ کے والد محترم نے احمدیت قبول کی جبکہ مکرم کرنل صاحب کو یہ سعادت 38ء میں حاصل ہوئی۔ MBBS کرنے کے بعد 47ء میں آپ فوج میں بھرتی ہوگئے۔ 74ء میں حکومت پاکستان نے احمدی افسران کی ترقیاں روک دیں چنانچہ 25 سالہ سروس کے بعد کرنل کی حیثیت سے آپ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی اور اپنی زندگی نصرت جہاں سکیم کے تحت وقف کردی۔ آپ کو 77ء میں 3 سال کے لئے سیرالیون بھجوایا گیا۔ پھر آپ ایران چلے گئے اور 89ء میں صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر وسطی ایشیا کے ممالک کے لئے 15 روزہ وقف عارضی پر سمرقند میں رہے۔ اکتوبر 94ء سے آپ فضل عمر ہسپتال ربوہ کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر خدمات بجا لا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں