مکرم محمد صدیق ننگلی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍ستمبر 2002ء میں مکرم محمد صدیق ننگلی صاحب سابق مربی سلسلہ کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔
آپ 1930ء میں پیدا ہوئے اور 1954ء میں جامعہ احمدیہ پاس کرنے کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعینات رہے۔ 1973ء میں سرینام بھجوائے گئے جہاں سے 1984ء میں واپس آئے تو جامعہ احمدیہ میں استاد کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔ 1987ء میں آپکی تقرری سیرالیون میں ہوئی جہاں 1990ء میں بیماری کے باعث انگلستان آگئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد 1991ء سے جرمنی میں مقیم تھے اور وہاں بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں