معجزانہ حفاظت

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 7؍جنوری 1999ء کی ایک رپورٹ (مرسلہ مکرم سید تنویر احمد صاحب ناظم وقف جدید) کے مطابق دفتر وقف جدید کے دو کارکنان مکرم چودھری مظفر اقبال چیمہ صاحب اور مکرم سید صباح الدین صاحب کو دورے پر بھجوایا گیا۔ واپسی پر اُن کی سیٹیں دہلی سے امرتسر آنے کیلئے کنفرم تھیں۔ جب دونوں اسٹیشن پر پہنچے تو روانگی سے کچھ دیر پہلے اچانک انہوں نے اپنا ارادہ بدل دیا اور اپنے ٹکٹ کینسل کروائے بغیر سفر سے رُک گئے۔ واپسی کے سفر میں یہی گاڑی ایک دوسری مسافر گاڑی سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں سینکڑوں مسافر ہلاک ہوئے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ہلاک شدگان میں دونوں احمدی کارکنان بھی شامل تھے کیونکہ انہوں نے اپنی ریزرویشن کینسل نہیں کروائی تھی اور اُن کی بوگی مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھی اور زندہ بچنے کے امکانات نہیں تھے۔ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے معجزانہ رنگ میں ان دونوں احمدی خادمان سلسلہ کو اس گاڑی میں سوار ہونے سے روک لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں