مشتعل ہے مزاج کانٹوں کا – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 6؍اکتوبر 2011ء میں مکرم چودھری محمد علی مضطرؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں :

مشتعل ہے مزاج کانٹوں کا
کیجیے کچھ علاج کانٹوں کا
کُل بھی کچھ مسکرا رہے ہیں بہت
کچھ ہے برہم مزاج کانٹوں کا
اپنی سچائی کی گواہی دی
پہن کر اس نے تاج کانٹوں کا
اُس گُلِ منتخب کے کِھلتے ہی
بڑھ گیا احتجاج کانٹوں کا
’’کوئی صورت نظر نہیں آتی‘‘
ہے مرض لاعلاج کانٹوں کا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں