محترم ڈاکٹر محمد سعید صاحب آف سرگودھا

مکرم ڈاکٹر محمد سعید صاحب آف سرگودھا 20؍مارچ 1998ء کو وفات پاگئے۔ آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اگست 1998ء میں مکرم کرنل دلدار احمد صاحب رقمطراز ہیں کہ مرحوم کی پرورش نہایت پاکیزہ اور صحابہؓ کے ماحول میں ہوئی۔ طبیعت میں بہت زیادہ حیا اور شرمیلاپن تھا۔ اس لئے باوجود بہترین اتھلیٹ ہونے کے سامنے آنے سے گریز کرتے تھے۔ قادیان میں ایک بار لمبی چھلانگ کے مقابلے میں اوّل آئے اور حضرت مصلح موعودؓ سے انعام حاصل کیا۔ جب میٹرک کے بعد امرتسر میڈیکل سکول میں داخل ہوئے تو درجہ بدرجہ منتخب ہوتے ہوئے متّحدہ ہندوستان کے بہترین اتھلیٹ قرار پائے اور اولمپک کے لئے منتخب ہوئے لیکن دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے اولمپک کا انعقاد نہ ہوسکا۔
محترم ڈاکٹر صاحب تعلیم سے فارغ ہوئے تو فوج میں میڈیکل افسر ہوگئے اور جنگ عظیم کے خاتمہ پر فوج سے فراغت کے بعد سِول میں سروس شروع کی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرگودھا کے عہدہ سے ریٹائر ہوکر سرگودھا میں ہی مقیم ہوگئے اور پھر خود کو غریب اور نادار لوگوں کے مفت علاج معالجے کے لئے وقف کردیا۔ آپ بہت قانع اور درویش صفت وجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں