محترم منشی سبحان علی صاحب

محترم منشی سبحان علی صاحب کا ذکرِ خیر مکرم نصیر احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ جولائی 1997ء میں ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔
محترم منشی صاحب اہل و عیال کے ہمراہ جلسہ سالانہ میں شمولیت کی خاص کوشش فرمایا کرتے تھے ۔ جب آپ کراچی میں ملازم تھے تو خود بھی بہت سادگی سے وقت گزارا اور اپنے بچوں کو لاہور میں تھوڑی سی رقم بھیجا کرتے اور ہر ماہ کچھ رقم پس انداز کیا کرتے۔
ایک مرتبہ جلسہ سے چند روز قبل آپ لاہور پہنچے اور کہا کہ میرے بعض ساتھیوں نے کراچی سے اپنے عزیزوں کیلئے تحائف بھیجے ہیں لیکن میں آپ کیلئے کچھ نہیں لایا کیونکہ یہ چیزیں کسی وقت خراب ہو جائیں گی لیکن میں آپ سب کو جلسہ سالانہ پر لے جاؤں گا جس کے فیوض دائمی ہیں اور اگر میں کوئی تحفہ خریدتا تو جلسہ میں شمولیت کے قابل بھی نہ ہوسکتا۔ … اس موقعہ پر ایک دوست نے آپ کو کراچی سے لاہور تک سفر کیلئے ایک میچ کی ٹیم میں شامل ہوجانے کا مشورہ دیا تھا تاکہ آپ کا کرایہ نصف لگے لیکن آپ نے فرمایا کہ میں ایک خالص دینی غرض سے یہ سفر کر رہا ہوں اس طرح مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش سے نیت میں فرق آ جائے گا۔ چنانچہ آپ نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں