محترم ملک غلام نبی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍جولائی 2005ء میں محترم ملک غلام نبی صاحب سابق مربی سلسلہ کا ذکرخیر کرتے ہوئے مکرم مجید احمد صاحب سیالکوٹی بیان کرتے ہیں کہ 1975ء میں خاکسارجب نائیجیریا سے سیرالیون پہنچا تو محترم ملک صاحب عرصہ دراز سے سیرالیون میں مقیم تھے اور دارالحکومت فری ٹاؤن میں بک شاپ اور مقامی جماعتوں کی خدمت پر متعین تھے۔ آپ نے ہم نئے آنے والے مربیان کو بڑے حکیمانہ انداز میں بتایا کہ حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کے دورہ افریقہ کے بعد جماعتیں مربیان سلسلہ سے اسی محبت کی توقع رکھتی ہیں جو حضور انور نے اُن کو دی اور اُن کے وقار، مساوات اور عزت کو بڑھایا۔
آپ کو سیرالیون کی مقامی زبان کریول پر عبور حاصل تھا۔ مزاج بہت اچھا تھا اس لئے عوام و خواص میں یکساں مقبول تھے۔ سرکاری دفاتر میں بھی بہت جان پہچان تھی۔ ملک بھر کی سڑکوں اور راستوں سے واقفیت تھی۔ ہر جماعت اور اُس کے اہم احمدیوں کو نام بنام جانتے تھے۔ دشوار گزار جنگلوں کو عبور کرکے دُوردراز کی جماعتوں میں جانا اور کسی تکلیف کا اظہار لبوں تک نہ لانا، آپ کا خاص وصف تھا۔ ایک بار تو دشمن کے نرغہ میں ایسے پھنسے کہ صرف تائید غیبی نے نئی زندگی عطا کی۔ 1976ء میں قائمقام امیر بھی رہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں