مبارک مبارک خلافت مبارک – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 دسمبر 2011ء میں خلافت کے حوالہ سے شائع ہونے والی مکرم سید طاہر احمد زاہد صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

مبارک مبارک خلافت مبارک
یہ تجدیدِ عہد و محبت مبارک
مسرت ہے دل میں مگر آنکھ نم ہے
مرے آنسوؤں کی عقیدت مبارک
یہ سر سجدے میں ہے لبوں پر دعا ہے
گلستانِ احمد کی قربت مبارک
تیرے فضل و احساں سے دل یہ غنی ہے
تری رحمتوں کی سخاوت مبارک
ترے ہاتھ سے ہی لگا ہے یہ پودا
خدایا یہ تیری حفاظت مبارک
تمنا ہے اتنی یہ زاہدؔ دعا ہے
رہے تا قیامت خلافت مبارک

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں