ماہ رمضان نویدِ رحمت ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ستمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم مرزا محمود احمد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ماہ رمضان نویدِ رحمت ہے
آیۂ خیر وجہ برکت ہے
زندگی میں یہ ماہ پھر آیا
خوش نصیبی ہے اور سعادت ہے
ہر گھڑی عرش سے پیامِ سکوں
ہر گھڑی غیب سے بشارت ہے
’چل رہی ہے نسیم رحمت کی‘
رنگ پر شانِ استجابت ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں