قابلِ تقلید نمونہ – محترمہ سردار بی بی صاحبہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍ اگست 1997ء میں محترمہ سردار بی بی صاحبہ کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے ان کی نواسی مکرمہ امۃالمتین مبشر صاحبہ رقمطراز ہیں کہ مرحومہ 1902ء میں پیدا ہوئیں۔ 1933ء میں اپنے بھائی چودھری سردار خانصاحب کے ذریعے قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ اس وقت آپ شادی شدہ اور دو تین بچوں کی والدہ تھیں۔ پھر ایک لمبا عرصہ سارے گاؤں میں آپ اکیلی احمدی تھیں لیکن بڑی جرأت سے نہ صرف ساری بدرسوم کو کلیۃً ترک کر دیا بلکہ دعوت الی اللہ بھی کیا کرتی تھیں اور اپنے بچوں کی اس رنگ میں تربیت کی کہ وہ سچے احمدی بنیں۔ نفلی عبادات کا شغف تھا اور جمعہ کی ادائیگی کا خاص اہتمام کرتی تھیں۔ آپ کے خاوند نے 1975ء میں احمدیت قبول کی تھی لیکن مرحومہ اس سے قبل بھی باقاعدہ چندہ ادا کیا کرتی تھیں اور اس کارِ خیر کے لئے رات کو چرخہ کاتتیں، کپاس بیلتیں اور دیسی گھی تیار کرکے فروخت کرتی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں