طاہر ہارٹ (Heart) انسٹیٹیوٹ ربوہ

حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی خواہش تھی کہ فضل عمر ہسپتال ربوہ کو جدید ہسپتال بنایا جائے اور یہاں دل کے امراض کا علاج بھی جدید طریقہ علاج کے مطابق کیا جائے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍دسمبر 2003ء کے مطابق فضل عمر ہسپتال ربوہ میں 23؍نومبر 2003ء کو ایک نئے ونگ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس کا نام حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے ’’طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ‘‘ تجویز فرمایا ہے۔ یہ منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہوگاجس میں ایک Basement بھی شامل ہے۔ اس میں اوپن ہارٹ سرجری، اینجیوگرافی، اینجیو پلاسٹی وغیرہ تک کی سہولت میسر ہوگی اور یہ اپنی گنجائش کے لحاظ سے پاکستان میں دل کے امراض کا چوتھا ہسپتال ہوگا۔ اس میں دو آپریشن تھیٹر، دو کیتھ لیب، تین سو افراد کے لئے آؤٹ ڈور، ایک جدید آڈیٹوریم اور 80 سے زائد بستروں کی گنجائش ہوگی۔ امید ہے کہ یہ منصوبہ 2006ء کے اوائل میں مکمل ہوجائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں