ضبط ِ احوال سوچتے ہوں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جولائی 2007ء میں مکرم محمد مقصود احمد منیب صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

ضبط ِ احوال سوچتے ہوں گے
اب تو بس خواب سلسلے ہوں گے
مالکانِ جہانِ سرداری
برسرِ دار سج گئے ہوں گے
چاند جب تھال میں سجا ہوگا
سر ندامت سے جھک گئے ہوں گے
سر کٹائے جہاں شہیدوں نے
پھول ہی پھول کھل اُٹھے ہوں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں