صداقت مسیح موعودؑ

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مارچ 1997ء میں محترم ہدایت اللہ ہادی صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کے بارے میں بعض مشاہیر کی تحریریں پیش کی ہیں۔

ہدایت اللہ ہادی صاحب

علامہ نیاز فتحپوری لکھتے ہیں:-
’’اس میں کلام نہیں کہ انہوں نے یقیناً اخلاق اسلامی کو دوبارہ زندہ کیا اور ایک ایسی جماعت پیدا کرکے دکھا دی جس کی زندگی کو ہم یقیناً اسوہ نبیؐ کا پرتَو کہہ سکتے ہیں‘‘۔
انگریزی اخبار ’پائینر‘ (30 مئی 1908ء) میں لکھتا ہے:-
’’انہوں نے بشپ ویلڈن کو چیلنج کیا تھا جس نے اسے حیران کردیا کہ وہ نشان نمائی میں ان کا مقابلہ کرے۔ اور مرزا صاحب اس بات کے لئے تیار تھے کہ بشپ صاحب حالاتِ زمانہ کے ماتحت جس طرح چاہیں اپنا اطمینان کرلیں کہ نشان دکھانے میں کوئی فریب اور دھوکہ نہ ہو … وہ لوگ جنہوں نے مذہبی میدان میں دنیا کے اندر حرکت پیدا کردی ہے وہ اپنی طبیعت میں انگلستان کے لارڈ بشپ کی نسبت مرزا غلام احمد صاحب سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہیں‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں