زمیں کی طلب نہ جہاں مانگتے ہیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جولائی 2010ء میں مکرم اطہر حفیظ فراز صاحب کی نظم ’’خلافت کا سائباں‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

زمیں کی طلب نہ جہاں مانگتے ہیں
نہ شہرت، نہ شہر و مکاں مانگتے ہیں
حکومت کی خواہش نہ چاہت محل کی
نہ دنیا کے سود و زیاں مانگتے ہیں
گناہوں کی لُو سے تحفظ کی خاطر
خلافت کا اک سائباں مانگتے ہیں
خلافت ہے سایہ ہمارے سروں کا
کہاں ہیں جو ہم سے نشاں مانگتے ہیں
عطا کر انہیں بھی نگاہ بصیرت
یقین چھوڑ کر جو گماں مانگتے ہیں

اطہر حفیظ فراز صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں