زخموں سے چُور چُور تھا لب پہ گِلہ نہ تھا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍اپریل 2012ء میں مکرم عبدالکریم قدسیؔ صاحب کی محترم برادرم عبدالقدوس صاحب شہید کے بارہ میں درج ذیل مختصر نظم شامل اشاعت ہے:

زخموں سے چُور چُور تھا لب پہ گِلہ نہ تھا
کیا حوصلہ تھا ماسٹر عبدالقدوس کا
مجرم نہ کہہ سکا وہ کسی بے گناہ کو
بڑھتا ہی جا رہا تھا تشدّد کا سلسلہ
پرواہ اپنی جاں کی نہ بہتے لہو کی تھی
پیشِ نظر تھا اس کے فقط عہد بیعت کا
اس نے تو صدق و صبر کی اعلیٰ مثال سے
سفّاک قاتلوں کو بھی حیران کر دیا
تھا اس کا جسم قدسیؔ اطاعت سے عطر بیز
قربانیوں کی دوڑ میں آگے نکل گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں