رہتی دنیا تک جو چمکے تُو نے ایسا کام کیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍مئی 2012ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی مکرم عبدالقدوس صاحب شہید کے بارہ میں نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

رہتی دنیا تک جو چمکے تُو نے ایسا کام کیا
جان لُٹا دی روحِ وفا کو لیکن نہ نیلام کیا
اپنے لہو سے ایسا اِک نفسانہ تُو نے لکھا ہے
کہہ نہ سکے گا کوئی بھی تجھ کو عشق کیا اور خام کیا
اُن کو خبر کیا راہِ وفا میں تم زندہ جاوید ہوئے
اپنی طرف سے سنگدلوں نے تیرا کام تمام کیا
اتنی عزت ، اتنی رفعت تجھ کو اے قدوس ملی
پیارے آقا نے کل سارا خطبہ تیرے نام کیا
صبر و رضا کے میخانے سے تو ایسا میخوار اُٹھا
اپنے لہو سے بھر کے اس کو گردش میں پھر جام کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں