رسالہ ’’نورالدین‘‘ جرمنی کا سیدنا طاہر نمبر

مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا رسالہ ’’نورالدین‘‘ (2008ء شمارہ 3) ’’سیدنا طاہرؒ نمبر‘‘ کے طور پر ایک خصوصی اشاعت ہے۔ A4 سائز کے قریباً چارصد صفحات پر مشتمل اِس ضخیم رسالہ کے اڑہائی صد صفحات جرمن زبان میں جبکہ باقی اردو زبان میں ہیں۔ اگرچہ چند مضامین جماعت احمدیہ برطانیہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ اور بعض دیگر جرائد سے منقول ہیں تاہم سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالنے والے بہت سے نئے مضامین بھی اِس رسالہ کی زینت ہیں جو حضورؒ کی روح پرور یادوں اور اپنے خدام سے مشفقانہ سلوک کی بھرپور تصویرکشی کرتے ہیں۔ بہت سی تاریخی تصاویر سے مزین، چند نظموں اور خوبصورت مضامین نے اس رسالہ کو ایسے گلدستہ کی شکل دیدی ہے جس کی مہک ہر صفحہ میں محسوس کی جاسکتی ہے۔ آئندہ چند شماروں میں اِسی خصوصی اشاعت کے مضامین کا احاطہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انشاء اللہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں