رسالہ ’’انصارالدین‘‘ لندن کا اجراء

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے مجلس انصاراللہ برطانیہ کے زیراہتمام ایک دوماہی رسالہ کا آغاز مارچ 2004ء سے کیا گیا ہے جس کا نام سیدنا حضورانور ایدہ اللہ نے “انصارالدین” تجویز فرمایا ہے۔

title

اس رسالہ کا پہلا شمارہ خوبصورت رنگین ٹائٹل کے علاوہ A4 سائز کے 48؍ صفحات اور عمدہ گیٹ اَپ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ صفحات کو اردو اور انگریزی، دونوں زبانوں میں تحریر کئے گئے مضامین کے لئے یکساں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے شمارہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ اور صدرمجلس مکرم چودھری وسیم احمد صاحب کے پیغامات شامل ہیں-

بنیادی طور پر اس رسالہ میں دینی اور علمی مضامین کی اشاعت کے علاوہ مجلس انصاراللہ برطانیہ کی کارگزاری کی مختصر رپورٹس بھی شائع کی جاتی ہیں۔ اس رسالہ کے مدیران میں مکرم ڈاکٹر شمیم احمد صاحب، مکرم احد بھنو صاحب اور مکرم محمود احمد ملک صاحب شامل ہیں-

اس رسالہ کی زینت بننے والے بعض مضامین کی تلخیص بھی آئندہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں پیش کی جاتی رہے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ
اللہ تعالیٰ اس رسالہ کا اجراء ہر پہلو سے بابرکت فرمائے اور تمام کارکنان کو مقبول خدمت کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے- آمین
اس مفید علمی اور تربیتی رسالہ کی خوبصورت ویب سائٹ سے لطف اندوز ہونے کے لئے قارئین درج ذیل لنک پر جاکر استفادہ کرسکتے ہیں:

ansaruddin.ansar.org.uk
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں