دین احمدؐ کا جو آج سالار ہے – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘قادیان کی زینت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’مسجدیں اَور بھی بنائیں گے ہم‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مبارک احمد ظفر صاحب

دین احمدؐ کا جو آج سالار ہے
تیر ہاتھوں میں اس کے نہ تلوار ہے
ساتھ فوجوں کی کوئی نہ یلغار ہے
ابن منصور کی ایک للکار ہے
ڈنکہ توحید کا اب بجائیں گے ہم
پرچم دین احمدؐ اڑائیں گے ہم
خواب ناصرؒ کی تعبیر بن جائیں گے
زہر نفرت کی اکسیر بن جائیں گے
ہم محبت کی تنویر بن جائیں گے
نئی اُندلُس کی تقدیر بن جائیں گے
اپنا قبضہ دلوں پر جمائیں گے ہم
اھل اُندلُس کو اپنا بنائیں گے ہم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں