دیا پہلا سبق تُو نے مجھے ضبط و ہدایت کا – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مئی و جون 2012ء میں مکرمہ عارفہ حلیم صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اسلام احمدیت کے نام پر کہی جانے جانے والی اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

دیا پہلا سبق تُو نے مجھے ضبط و ہدایت کا
تیرا تارِ نظر اِک تازیانہ ہے محبت کا
عیاں ہونے لگا مجھ پر چمن کا رازِ رعنائی
تیرے فیضان نے دی بے بصر نرگس کو بینائی
مجھے ذوقِ وفا بخشا ، وفا کو پائیداری دی
خِرد کافر تھی ، اس کافر کو تُو نے دینداری دی
میری بیتاب فطرت کو عطا کی اَور بیتابی
میّسر آگئے سیماب کو اندازِ سیمابی
تمنّا ہے مجھے اپنی طرح تُو کامراں کرلے
مَیں قطرہ ہوں مجھے دریا بنا کر بیکراں کرلے
قیامت تک رہے باقی تیری تنویر و تابانی
ہے پروانوں کی دُنیا میں تُو شمع جانی پہچانی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں