دنیا کے کام بے شک کرتا رہوں گا مَیں بھی – کلام حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی زمانۂ طالبعلمی میں کہی گئی ایک نظم سے منتخب اشعار ہدیۂ قارئین ہیں جو حضورؒ کی ڈائری میں 14؍مارچ 1928ء کی تاریخ کے تحت درج ہے اور ’’حیات ناصرؔ‘‘ سے ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2001ء میں منقول ہے۔

دنیا کے کام بے شک کرتا رہوں گا میں بھی
لیکن میں جان و دل سے اُس یار کا رہوں گا
اخلاق میں مَیں افضل ، علم و ہنر میں اعلیٰ
احمد کی رہ پہ چل کر بدرالدجی بنوں گا
سارے علوم کا ہاں منبع ہے ذات جس کی
اس سے مَیں علم لے کر دنیا کو آگے دوں گا
جو کچھ کہوں زباں سے ناصرؔ میں کر دکھاؤں
ہو رحم اے خدایا! تا فضل تیرے پاؤں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں